ممبئی//دہلی کیپٹلس کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب اس کے آسٹریلیائی آل راؤنڈر مچل مارش کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اب آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق مارش کو کم از کم ایک ہفتہ قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ اس سے قبل ٹیم کے فزیو پیٹرک فرہارٹ بھی جمعہ کو کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دہلی ٹیم کا ایک اور رکن (ملیشیا) کوارنٹائن کیا گیا تھا۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کو کیپٹلز ٹیم کے تمام ممبران کا آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔ اس پیش رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے، آئی پی ایل انتظامیہ فیصلہ کرے گی کہ آیا کیپٹلز کی ٹیم 20 اپریل کو پنجاب کنگز کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے پونے جا سکے گی۔ آر سی بی کے خلاف اپنے آخری میچ کے دوران، مارش ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ میں مثبت پائے گئے تھے۔ مارش بیٹنگ کے دوران رفتار پکڑنے میں ناکام رہے جو آخر کار کیپٹلز کی شکست کا باعث بنے۔
فرہارٹ آر سی بی کے خلاف میچ سے ایک دن پہلے کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔ فرہارٹ کے کووڈ۔ 19 کے مثبت ٹیسٹ کے بعد، آئی پی ایل انتظامیہ نے دونوں ٹیموں سے جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کو کہا تھا۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ مارش کو لگاتار دو آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ سے گزرنا پڑا۔ پہلا ٹیسٹ منفی آیا لیکن دوسرے ٹیسٹ میں وہ مثبت پائے گئے۔ اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ مارش کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے تھے۔
دہلی کیپٹلز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ’’مچل مارش کو کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دہلی کیپٹلز بائیو ببل کے دیگر ممبران کی رپورٹس بھی مثبت آئی ہیں۔ ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں دکھائی دی ہے اور فرنچائز ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ بایو ببل کے دیگر ممبران فی الحال اپنے کمروں میں ہیں اور ان کی مسلسل نگرانی کی جائے گی‘‘۔
آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے بایو ببل میں مثبت پایا جاتا ہے تو اسے کم از کم سات دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ ببل میں دوبارہ داخل ہونے کے لیے انا 24 گھنٹوں کے اندر دو آر ٹی۔ پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا چاہئے۔ اگر کسی ٹیم کے ایک سے زیادہ کھلاڑی کووڈ پازیٹیو ہیں، تو کم از کم 12 کھلاڑی دستیاب ہونے پر بھی وہ میچ کھیل سکتے ہیں، جس میں کم از کم سات ہندوستانی کھلاڑی اور ایک متبادل کا ہونا لازمی ہے۔ 12 سے کم کھلاڑی دستیاب ہونے پر آئی پی ایل انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔
اس سرگرمی نے تمام ٹیموں اور آئی پی ایل کو الجھا دیا ہوگا۔ گزشتہ سیزن کے دوران بھی ٹیموں میں مثبت کیسز کی وجہ سے آئی پی ایل کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ پچھلے سال، دہلی کیپٹلس سمیت کم از کم پانچ ٹیموں کے ببل میں کورونا کیسز پائے گئے تھے۔