اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بھارت کی جی ٹونٹی صدارت کی مکمل حمایت کرتے ہیں :چانگ جیبوک

’کوریا سے کشمیر تک سیاحوں کی تعداد بڑھانے کیلئے کوششوں کی ضرورت ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in اہم ترین
A A
بھارت کی جی ٹونٹی صدارت کی مکمل حمایت کرتے ہیں :چانگ جیبوک

SRINAGAR, MAY 23 (UNI):-Foreign delegates arriving to attend the G20 meeting at SKICC, in Srinagar on Tuesday.UNI PHOTO-31U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر//
جنوبی کوریا کے سفیر ‘چانگ جیبوک کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امسال بھارت کی جی ٹونٹی کی صدرات کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔
جیبوک نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو کوریا سے کشمیر تک سیاحوں کی تعداد بڑھانے کیلئے کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔
سفیر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ جی ٹونٹی اجلاس کے حاشیہ پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
جیبوک نے کہا’’یہاں سرینگر میں یہ جی ٹونٹی ٹورزم کی تیسری میٹنگ ہے اور پھر اس کا آخری مرحلہ گوا میں ہوگا اور وہاں ممبر اور مدعو ممالک کی طرف سے اتفاق رائے کے ساتھ ایک دستاویز تیار کرنے کی امید ہے ‘‘۔
چین کے اس اجلاس میں بائیکاٹ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’ہر ملک کا کسی بھی معاملے پر اپنا موقف ہوتا ہے لیکن جہاں تک کوریا کا تعلق ہے ہم اس سال جی ٹونٹی کی صدارت کے لئے بھارت کی مکمل حمایت کر رہے ہیں‘‘۔
سفیر نے کہا کہ بھارت اور کوریا کو چاہئے کہ وہ ثقافتی تبادلے کو فروغ دیں تاکہ سیاحتی شعبے کو دوام مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ امسال بھارت اور کوریا سفارتی تعلقات کے۰۵برس مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں اور اس جشن سے بھی سیاحوں کو ترغیب دی جاسکتی ہے ۔
جنوبی کوریا کے سفیر سری نگر میں پیر کے روز جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کے مندوبین کی توجہ مرکز اس وقت بن گئے جب انہوں نے بالی ووڈ سٹار رام چرن کے ساتھ ڈانس کیا۔
جیبوک نے کہا کہ رام چرن کے ساتھ ڈانس کرنا میرے لئے ایک دیرینہ خواب کا پورا ہونا جیسا ہے ۔
بتادیں کہ سری نگر میں پیر کے جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع ہوا۔
جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہو رہے اس اجلاس میں جی ٹونٹی ممالک کے قریب۶۰مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
وادی کشمیر میں منعقد ہونے والے اس سہہ روزہ اجلاس کی نگرانی کیلئے تین درجے کی سیکورٹی گرڈ کا بندوبست کیا گیا ہے اور مقام اجلاس کے گرد وپیش نیشنل سیکورٹی گارڈز (این ایس جی) اور مارکوس کماننڈوز کو تعینات کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ فضائی نگرانی کے لئے ڈرون نصب کئے گئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

زرد وارننگ جاری:۲۶مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان

Next Post

سرینگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج :ر سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
سرینگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج :ر سنگھ

سرینگر روایتی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کا ایک عجیب امتزاج :ر سنگھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.