موناکو// عالمی ایتھلیٹکس کی جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ٹوکیو اولمپک چیمپئن نیرج چوپڑا دنیا کے نئے نمبر ایک جیولن تھرو ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس میں ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں ہندوستان کو پہلا طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج فی الحال رینکنگ میں موجودہ عالمی چیمپئن گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرس سے 22 پوائنٹس آگے ہیں۔
نیرج نے 6 مئی کو ڈائمنڈ لیگ دوحہ میں 88.67 میٹر کی جیت کی کوشش کے ساتھ اپنا 2023 سیزن کی شروع کی تھی۔ اب وہ 4 جون کو نیدرلینڈ کے ہینگیلو میں ہونے والے فینی بلینکرز کوئن گیمز اور پھر 13 جون کو فن لینڈ کے شہر ترکو میں پاو نورمی گیمز میں حصہ لیں گے۔