ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جی ٹونٹی…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-23
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اجی صاحب سرینگر میں جی ٹونٹی ورکنگ گروپ کی میٹنگ کا انعقاد ایک بڑی نہیں بلکہ بہت بڑی بات ہے… اس کو سمجھنا ‘ اس کا تجزیہ کرنا‘ اس پر کوئی تبصرہ کرنا ‘ کوئی رائے زنی کرنا ہمارے بس کی بات نہیں ہے کہ… کہ یہ اقعی میں ایک بڑی بات ہے اور… اور ہم ٹھہریں چھوٹے سے آدمی ۔اس لئے ہم اس پر کوئی بات نہیں کریں گے ہاں البتہ اتنا ضرور ہے کہ چونکہ ہم کشمیریوں کے بارے میں مشہور ہے کہ … کہ ہم اچھے مہمان نواز ہیں اور… اور مہمان نوازی میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہے… اس لئے ہم سرینگر میں موجود تمام مندوبین کا خیر مقدم کرتے ہیں… ان کا والہانہ استقبال بھی ۔بس اس سے زیادہ ہم سے امید مت رکھئے اوربالکل بھی نہ رکھئے ۔جی ٹونٹی ورکنگ گروپ میٹنگ کے انعقاد سے کشمیر کو کیا فائدہ ہو گا ہم یہ بھی نہیں جانتے ہیں ‘گرچہ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ بہت فائدہ ہو گااور…اور اگر ہم اپنے ایل جی صاحب کی بات سنیں تو… تو آئندہ دو تین سال میں کشمیر کی بر آمدات میں دو تین گنا اضافہ ہو گا… ممکن ہے کہ ایسا ہی ہو … لیکن… لیکن پھر بھی ہم جی ٹونٹی ورکنگ گروپ میٹنگ کے انعقاد کے بارے کوئی بات نہیں کریں گے… اس کے نفع نقصان کا کوئی ذکر نہیں کریں گے… ہاں ذکر کریں گے تو دوتاریخوں کا … ۲۱ ؍اور ۲۲ مئی کا … ۲۱ مئی کومیر واعظ مولوی محمد فاروق کی برسی تھی اور ۲۲مئی کو جی ٹونٹی ورکنگ گروپ میٹنگ میں شرکت کرنے کیلئے غیر ملکی مندوبین کشمیر آگئے … وارد وادی ہو گئے ۔ماضی میں ۲۱ مئی کو ہڑتال ہوا کرتی تھی… فقید المثال ہڑتال … پائین شہر میں بندشیں عائد ہو تی تھیں جبکہ بندشوں کے پہلے والے زمانے میں اس روز عید گاہ میں ایک جلسہ ہوتا تھا…’عظیم الشان ‘ جلسہ … جس میں لوگوں کی ایک کثیر تعداد شرکت کرتی تھی… اس کے علاوہ جب بھی کوئی وی آئی پی باہر سے آتا تو… تو کشمیر میں ہڑتال کی جاتی تھی… اور اس لئے کی جاتی تاکہ اس پر باور کرایا جائے کہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے یا کشمیر میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے… امسال ۲۱ مئی کو کشمیر میں کوئی ہڑتال نہیں ہو ئی … اور ۲۲ مئی کو بھی وادی کے تمام بازار کھلے رہے ‘ لوگ معمول کے مطابق اپنے معمولات میں مشغول رہے اور… اور ان کی روز مرہ کی مصروفیات کے بیچ کم وبیش ۶۰ غیر ملکی مندوبین کشمیر آئے اور… اور کشمیر میں ‘سرینگر کے کھلے بازاروں نے ان کا استقبال کیا … یہ کہہ کر کیا کہ… کہ اب کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلموں کی شوٹنگ کیلئے کشمیر سے بہتر جگہ کوئی نہیں ہو سکتی :کانت

Next Post

سجاد غنی لون کو غصہ کیوں؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سجاد غنی لون کو غصہ کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.