جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سیاسی جماعتیں لوگوں کے جذبات کا استحصال کررہی ہیں

اقتدار میں آگئے تو ہر ضلع کا وائٹ پیپر جاری کیا جائیگا :بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-22
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

اودھم پور//
اپنی پارٹی کے صدر‘ سید محمد الطاف بخاری نے کہاکہ جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں اس لئے تاخیر کی جارہی ہے کیونکہ موجودہ یوٹی انتظامیہ ترقی، روزگار اور دیگر امور میں جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بخاری ضلع اودھم پور کی تحصیل مونگری میں پارٹی ورکروں کے یک روزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام سرپنچ مکھن لال نے کیاتھا۔
یوٹی انتظامیہ جس کو براہ راست مرکز سے بھارتیہ جنتا پارٹی کنٹرول کر رہی ہے، کیخلاف عوام میں بڑھتی ناراضگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بخاری نے کہا’’بدنظمی کی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ، لہٰذا الیکشن کے انعقاد میں بظاہر بغیر کسی جواز کے تاخیر کی جارہی ہے‘‘۔
بخاری نے کہاکہ مونگری‘ پنچاری اور جموں وکشمیر کے دیگر مقامات پر ڈھانچہ کی ترقی، بڑھتی بے روزگاری، تعلیم اور صحت شعبہ جات سے متعلق مسائل کو حل نہ کرنے سے انتظامیہ مخالف جذبات اْبھر رہے ہیں۔منتخب حکومت کی عدم موجودگی کی وجہ سے زمینی سطح پر افسران میں جوابدہی کا فقدان ہے۔
اپنی پارٹی کے صدرنے کہا’’مونگری، پنچایتی اور ضلع اودھم پور کے دیگر نظر انداز پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے ترقی ہنوز ایک خواب ہے۔ انتظامیہ کی توجہ صرف قصبہ اودھم پور کی ترقی پر مرکوز ہے جبکہ گاؤں میں بنیادی سہولیات جن میں پینے کا صاف پانی، بجلی، صحت اور تعلیمی سہولیات شامل ہیں، کا فقدان ہے‘‘۔
بخاری نے کہاکہ اگر اپنی پارٹی نے اگلی سرکار بنائے تو ہر ضلع میں ترقی سے متعلق وائٹ پیپر جاری کیاجائے گا اور یکساں ترقی یقینی بنائی جائے گی۔ اپنی پارٹی لوگوں کی خواہشات کے مطابق کام کرے گی۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہاکہ وہ یہ دیکھ کر حیران ہوئے کہ یہاں سڑک کی حالت کتنی خستہ ہے ، اِس پر کوئی بلیک ٹاپنگ نہیں کی گئی ہے جو اِس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پچھلے۷۲سالوں سے منتخبہ عوامی نمائندگان نے تحصیل مونگری کو کس طرح نظر انداز کیا اور لوگ نا انصافی کا سامنا کرتے آئے۔
بخاری نے کہا’’قدرتی وسائل / معدنیات کو غیر مقامی کان کنی مافیا نکال رہا ہے جس کی وجہ سے تعمیراتی سامان کی قیمت غیر متوقع طور پر بڑھ گئی ہے‘‘۔انہوں نے اسی طرح منظور شدہ فنڈز اور مونگری روڈ میں اس کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جو ابھی تک خراب حالت میں ہے۔
اپنی پارٹی صدر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وادھم پور ضلع میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دیا جائے جس میں صلاحیت موجود ہے، لیکن یو ٹی انتظامیہ ان مقامات کو تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے جس کو فروغ دیکر مقامی لوگوں کے لئے روزگار پیدا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور صحت کے اداروں میں عملہ کی کمی ہے لیکن انتظامیہ مقامی لوگوں کے دیرینہ مطالبات کو تسلیم کرنے میں ناکام ہے۔
بخاری نے روایتی سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے جذبات کا استحصال کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پچھلے نو سالوں سے جموں وکشمیر پر براہ راست بھارتیہ جنتا پارٹی مرکز سے حکمرانی کر رہی ہے لیکن وہ مقامی لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی ہے اور اِس نے غیر مقامی افراد کی حوصلہ افزائی کی ہے۔’’ کان کنی کے ٹھیکے اور غیر متوقع تعداد میں شراب کی دْکانیں کھولنے کے لئے غیر مقامی لوگوں کو فائیدہ پہنچایا ہے‘‘۔
اپنی پارٹی صدر نے مختلف سرکاری محکمہ جات میں دو لاکھ کے قریب خالی پڑی اسامیوں کو مشتہر نہ کرنے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کے اہم عہدوں پر بھی غیر مقامی افسران کو لاکر بٹھایاجارہا ہے جبکہ جے کے اے ایس اور جے کے پی ایس کو سائڈ لائن کیاگیاہے۔
بخاری نے اپنے اس عزم کو دوہرایا ہے کہ ’’اگر اپنی پارٹی جموں وکشمیر میں اگلی سرکار بنائے گی توہم مقامی لوگوں کے روزگار حقوق کا تحفظ کریں گے ، تمام ڈیلی ویجروں کو مستقل کیاجائے گا اور سبھی سرکاری محکموں میں خالی پڑی دو لاکھ آسامیوں کو مشتہر کرنے کے ساتھ سبھی خطوں کی یکساں ترقی یقینی بنائی جائے گی۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر کا جی ۲۰ کے شرکاء کا خیر مقدم

Next Post

رام بن میں عدم شناخت لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

رام بن میں عدم شناخت لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.