ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

یہ بات ہی نہ کی جائے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

خبر یہ ہے کہ مودی جی… اپنے وزیر اعظم مودی جی نے پاکستان کے بارے میں کچھ کہا ہے… مدتوں کے بعد کچھ کہا ہے کہ … کہ سچ تو یہ ہے کہ اپنے مودی جی پاکستان کو اس لائق بھی نہیں سمجھتے ہیں کہ اس کے بارے میں کوئی بات کی جائے اور… اور اللہ میاں کی قسم صحیح سمجھتے ہیں ۔ تو… تو مودی جی نے ایک جاپانی میڈیا ادارے سے کہا ہے کہ بھارت ،پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات یقینا چاہتا ہے لیکن اس کیلئے جو کچھ بھی کرنا ہے وہ اسلام آباد کو کرنا ہے… اور اسلام آباد کو یہ کرنا ہے کہ … کہ اسے دہشت گردی سے پاک و صاف ماحول پیدا کرنا ہے… کہ ہمارا ماننا ہے کہ جس طرح فضائی آلودگی میں سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے… یہ ضرر رساں ہے‘ اِسی طرح دہشت گردی کے ماحول میں بات چیت نہیں کی جا سکتی ہے… اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے… سچ تو یہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کے بارے میں کوئی بات بھی نہیں کی جا نی چایئے… لیکن ہم اس لئے کررہے ہیں کیونکہ مودی جی نے اس پر بات کی… گرچہ ہمارا جاننا اور ماننا ہے کہ مودی جی کو اس بار ے میں …  معمول کے تعلقات کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنی چاہئے کہ… کہ سچ میںپاکستان اس لائق نہیں ہے‘ اس کی ایسی اوقات نہیں ہے…ہوتی تو… تو اس وقت پاکستان میں جو ہو رہا ہے وہ کبھی نہیں ہو تا… بالکل بھی نہیں ہو تا… اور پاکستان میں جو ہو رہا ہے ‘ اس ے دیکھ کر کوئی بھی کہہ سکتا ہے کہ… کہ صاحب اگر اس ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے بات کرنی ہے تو… تو کس سے کرنی ہے… کہ ہمسایہ ملک کا ہر ایک ادارہ مختلف سمت اختیار کئے ہو ئے ہے… وہاں ایسا ماحول ہے‘ ایسی غیر یقینی صورتحال ہے جیسے کہ وہاں خانہ جنگی چل رہی ہو… ہر اپنے اپنے کے حصے کی پڑی ہے… ہر ایک کو اپنے مفادات کی فکر ہے… عدلیہ کے اپنے مفادات ہیں‘ فوج اپنے فائدے کا سوچ رہی ہے‘ سیاستدانوں میں کوئی اپنے اقتدار کو کسی بھی قیمت پر تحفظ دینا کیلئے کوشاں ہے تو… تو کوئی اقتدار میں آنے کیلئے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجانے سے بھی گریزاں نہیں ہے جس کا ہم اور آپ نے مشاہدہ کیا… ۹ مئی کو کیا … ایسے میںہم اتنا ہی کہیں گے کہ جب کبھی ہمسایہ ملک کے داخلی حالات معمول پر آئیں گے… اگر وہ آئیں تو… تب جا کے اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی بات… جی ہاں صرف بات کی جانی چایئے کہ … کہ ِاس وقت یہ اس لائق بھی نہیں ہے کہ اس سے بات چیت کی بات بھی کی جائے ۔ ہے نا؟
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ٹونٹی اجلاس:فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی اور کیرن میں دورہ ایل او سی

Next Post

کرناٹک ، اپوزیشن کی بھر پور شرکت

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کرناٹک ، اپوزیشن کی بھر پور شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.