ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

جی ٹونٹی اجلاس:فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی اور کیرن میں دورہ ایل او سی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-20
in ٹاپ سٹوری
A A
جی ٹونٹی اجلاس:فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا اوڑی اور کیرن میں دورہ ایل او سی

URI (LoC), MAY 20 ( UNI):- Northern Army Commander Lt Gen Upendra Dwivedi visited forward posts near the Line of Control in Uri and Keran sectors, to review the security measures on Saturday ahead of G20 meeting. UNI PHOTO-60U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

سرینگر/۲۰مئی
فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر‘ لیفٹیننٹ جنرل اوپندرا دویدی نے ہفتے کے روز اوڑی اور کیرن سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کرکے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے لئے اختیار کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہیں مذکورہ سیکٹروں میں آپریشنل صلاحیت میں اضافے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
بتادیں کہ سرینگر میں۲۲مئی سے شروع ہونے و الے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر جموں وکشمیر کے سرحدوں پر چوکسی کو بڑھا دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سے ملحق سرحدوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ایل او سی میں اگلی چوکیوں پر تعینات فوجی جوان دن ارت کڑی نظر گذر رکھے ہوئے ہیں تاکہ در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا جا سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں مشتبہ نقل وحمل دیکھتے ہی بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کئے جاتے ہیں۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے ۔
دریں اثنا سرکاری ذرائع کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں۱۹اور۲۰مئی کی درمیانی شب فوج نے در اندازی کی کوشش کرنے والے ایک در انداز کو ہلاک کر دیا۔
جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے پیش نظر سرحدوں کے علاوہ جموں و کشمیر بالخصوص سری نگر میں بھی سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔ایک سرکار ی عہدیدار نے بتایا کہ سری نگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر شہر بھر میں ناکوں کا جال بچھایا گیا۔ان کے مطابق جی ٹونٹی اجلاس کو پر امن طریقے سے اختتام تک پہنچانے کی خاطر سبھی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کو بھی جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔
سی آر پی ایف کی واٹر ونگ اور کیو ٹی آر کی ٹیموں نے جھیل ڈل میں فرضی ڈرل بھی کی اور گذشتہ روز جھیل ڈل میں ہاﺅس بوٹوں کی تلاشی بھی لی گئی۔مثالی سیکورٹی بندوبست کے ساتھ ساتھ سری نگر کو جی ٹونٹی مندوبین کی مہمان نوازی کے لئے آراستہ و پیراستہ کیا جا رہا ہے ۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے۲۲مئی کو شروع ہونے و الے اس ایونٹ کے لئے تمام تر انتظام کئے ہیں جس میں یہاں کے لوگوں کا بھی تعاون ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے کشمیریوں کی رواہتی مہمان نوازی بین الاقوامی سطح پر متعارف ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر شہرجلد ہی سمارٹ سٹی بن جائے گا:ایل جی

Next Post

یہ بات ہی نہ کی جائے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
تازہ تریں

پاکستان نے بھارت کو نشانہ بنانے کےلئے 300 سے 400 ترک ڈرون استعمال کیے : حکومت

2025-05-09
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
تازہ تریں

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ

2025-05-09
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
تازہ تریں

ہند پاک کشیدگی :امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-09
’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام
تازہ تریں

’یاد رکھیں، پہلگام حملہ اصل کشیدگی ہے‘: بھارت کا پاکستان کو پیغام

2025-05-08
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
تازہ تریں

آپریشن سندور:حملوں میں ۱۰۰ سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے :حکومت

2025-05-08
آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
تازہ تریں

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے

2025-05-07
ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی
تازہ تریں

ملک کا پانی اب صرف ملک کے کام آئے گا :وزیر اعظم مودی

2025-05-06
وقف ترمیمی قانون نے جموں کشمیر کے عوام کی اکثریت کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے: عمر عبداللہ
تازہ تریں

پہلگام قصورواروں کو پکڑنے کے دوران تھوڑا خبر دار رہنے کی ضرورت:وزیر اعلیٰ

2025-05-06
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

یہ بات ہی نہ کی جائے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.