سرینگر//
وفاقی وزیر داخلہ ‘امیت شاہ نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ریاست سمیت ملک کے کسی بھی حصہ میں ’’اتحاد اور سالمیت‘‘کسی بھی قیمت پر متاثر نہیں ہونے دیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ تشدد اور خون خراب کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتا ہے ۔
منی پورہ میںجاری کشیدگی پر میڈیانمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ شمال مشرقی ریاست میں امن کی بحالی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرقی ریاست تو کیا ملک کے کسی بھی حصہ میں ’’اتحاد اور سالمیت‘‘کسی بھی قیمت پر متاثر نہیں ہونے دیں گے ۔
شاہ نے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست کی علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتااور یقین دلایا کہ امن اور معمول کی بحالی ان کی ’’انتہائی ترجیح ‘‘ہے اور کہا کہ منی پورہ ریاست کے اتحاد اور سالمیت کو کسی بھی قیمت پر متاثر نہیں کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مرکز میں موجود سرکار ملک کے ہر ریاست اور علاقہ میں امن کے قیام کیلئے کوششیں جا ری رکھی ہوئی ہے اور کہیں پر بھی اس طرح کی کارورائیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ۔
شاہ نے کہا کہ تشد د اور خون خرابہ سے آج تک کچھ حاصل نہیں ہوا ہے اور تشدد نے جان و مال کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور فوج اور مرکزی نیم فوجی دستوں کی بھاری تعیناتی کے باوجود منی پور میں ایک بے چین سکون ہے۔
ادھر معلوم ہوا ہے کہ منی پورہ میں جاری کشیدگی کے بیچ امیت شاہ نے دہلی میں کوکی ایم ایل اے کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کی، جس کی تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہیں۔انہوں نے منی پورہ کے وزیر اعلیٰ سے یہ تفصیلات بھی پیش کرنے کو کہا ہے کہ تشدد سے متاثرہ لوگوں کیلئے ان کی آباد کاری کے علاوہ کیا کیا جا سکتا ہے۔