ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی عرب نے سوڈان میں کویت اوراردن کے سفارت خانوں پرحملوں کی مذمت کردی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-18
in عالمی خبریں
A A
فلسطینیوں پر اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے: عرب پارلیمنٹ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

الریاض//
سعودی عرب نے سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں کویت اوراردن کے سفارت مشنوں پرحملوں کی مذمت کی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خرطوم میں کویت اور اردن کے سفارت خانوں سے متعلق پیش آنے والے واقعات کی نگرانی کررہی ہے اور سعودی عرب میں سفارتی مشنوں پر کسی بھی قسم کے حملوں کو مسترد کرتا ہے۔
قبل ازیں کویت کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اس کے سفارت خانے میں فوجی دفتر کے سربراہ کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا گیا اور وہاں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
اردن نے بھی اسی طرح کے حملے کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ خرطوم میں اس کے سفارت خانے پر پیر کے روزدھاوا بولاگیا تھا اوروہاں توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔
سعودی وزارت خارجہ نے ان حملوں پرافسوس کا اظہارکیا ہے اورسوڈان کے تمام فریقوں پرزور دیاہے کہ وہ پُرامن رہیں، جدہ مذاکرات کے حاصلات پرعمل کریں اور سیاسی عمل میں شریک رہیں جس سے بحران کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے میں مدد مل سکے۔
سوڈان میں 15 اپریل کو فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور ان کے سابق نائب محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کےزیرِقیادت فورسزکے درمیان لڑائی چھڑ گئی تھی۔ان کے درمیان متعدد مرتبہ جنگ بندی کے اعلانات کے باوجود سوڈانی فوج اور دقلو کے زیرقیادت سریع الحرکت فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
گذشتہ جمعرات کو جدہ میں سوڈانی آرمی اور آر ایس ایف کے نمایندوں کے درمیان امریکااور سعودی عرب کی ثالثی میں منعقدہ مذاکرات میں ایک معمولی پیش رفت ہوئی تھی اور فریقین نے سوڈانی شہریوں کے تحفظ کے سمجھوتے پر دست خط کیے تھے۔
جدہ میں جاری مذاکرات کا مقصد قریباً 10 روزتک عارضی جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے تاکہ انسانی امداد کی سوڈانی شہریوں تک محفوظ ترسیل اوراسپتالوں سے افواج کے انخلا کو آسان بنایا جاسکے۔ان مذاکرات میں متحارب فورسزکے درمیان مسلح مخاصمت کے مستقل خاتمے کے لیے مزید بات چیت کے انتظامات پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیو میکسیکو کے فارمنگٹن کی شناخت 18 سالہ طالب علم ولسن کے طور پر ہوئی: پولیس

Next Post

ملک کی سالمیت کو متاثر نہیں ہونے دیں گے :امیت شاہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شمالی کوریا دھمکیوں کا جواب جوہری ہتھیاروں سے دے گا: کم جونگ ان
عالمی خبریں

کم جونگ ان کا بیٹی کے ہمراہ روسی سفارتخانے کا غیر معمولی دورہ

2025-05-10
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نو منتخب پوپ لیو چہاردہم کو مبارک باد

2025-05-10
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
عالمی خبریں

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد

2025-05-10
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
عالمی خبریں

اسرائیل کے جنوبی لبنان پر شدید فضائی حملے۔ شہریوں میں خوف و ہراس

2025-05-10
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

2025-05-08
محمدبن سلمان کی یمنی صدارتی لیڈرشپ کونسل کے سربراہ اور ارکان سے ملاقات
عالمی خبریں

ولی عہد کی حجاج کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

2025-05-08
عالمی خبریں

خالدہ ضیاء کی بنگلہ دیش واپسی، ہزاروں کارکنان کا شاندار استقبال

2025-05-08
شام داعش رہنما نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
عالمی خبریں

شام میں طبی قافلے پر حملے میں دو افراد ہلاک

2025-05-08
Next Post
وزیر داخلہ کا دورہ شروع

ملک کی سالمیت کو متاثر نہیں ہونے دیں گے :امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.