جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

تھوڑا وقت کو دینا پہ پڑے گا

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

نہیں صاحب تھوڑا سا ٹائم انہیں دیجئے کہ ان کے لئے یہ نئی بات ہے… الیکشن جیتنا نئی بات ہے… اس لئے اس جیت کو ہضم کرنے ‘ حکومت کو تشکیل دینے ‘ وزیر اعلیٰ کا انتخاب کرنے کیلئے کانگریس کو تھوڑا وقت تو چاہئے… اس لئے آپ انہیں وہ تھوڑا سا وقت دیجئے … کانگریس مستحق ہے… اس تھوڑی سے مہلت کیلئے کانگریس مستحق ہے … اور آپ اسے یہ وقت‘ یہ مہلت دیجئے کہ … کہ بات اب برسوں کی ہے… کانگریس برسوں سے الیکشن کے بعد الیکشن لڑتی آئی ہے اور… اور اتنی ہی تعداد میں یہ الیکشن ہارتی بھی آئی ہے… مودی صاحب اور امیت بھائی شاہ کانگریس کو ایک موقع بھی نہیں دیتے تھے … الیکشن جیتنے کا … اور اگر بھی کہیں خدا نخواستہ کانگریس الیکشن جیت بھی جاتی تھی… آپریشن’لوٹس‘ فوراً فعال ہو جاتا اور… اور کانگریس کی حکومت تو جاتی ہی جاتی تھی ساتھ میں اس کے درجنوں ممبران اسمبلی بھی جاتے تھے… یہ ہم نے اسی کر ناٹک میں ہوتے دیکھا … گوا میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا اور… اور ہاں مدھیہ پردیش میں بھی اسے دہرایا گیا … جب اتنا کچھ ہوا ہو تو… تو ایسے میں اگر کانگریس کرناٹک میں حکومت سازی‘وزیر اعلیٰ کا انتخاب اور حکومت کی تشکیل کے حوالے سے کچھ ٹائم لے رہی ہے… کچھ مہلت مانگ رہی ے تو… تو صاحب اس میں برا ہی کیا ہے کہ… کہ اسے یہ سب عادتیں بھول گئی ہیں… کرناٹک میں جو کچھ بھی ہوا وہ… وہ کانگریس کیلئے نیا نیا ہے… بالکل نیا ۔مشکل سے اسے اس بات پر یقین آیا ہو گا کہ … کہ یہ کرناٹک میں کیا ہوا…اسے یہ ایک خواب لگ رہا ہو گا… اور اس کو … کرناٹک میں جیت کو خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت سمجھنے میں وقت لگے گا …کوئی دے نہ دے … لیکن ہم کانگریس کو یہ وقت دینے کیلئے تیار ہیں… اور اس لئے تیار ہیں تاکہ یہ جو عادت بھول گئی ہے… ۹ برسوں سے بھول گئی ہے… اسے وہ سب آہستہ آہستہ یاد آئے… یہ یاد آئے کہ کیسے الیکشن جیتنے کے بعد حکومت تشکیل دی جاتی ہے… کیسے حکومت سازی کے مراحل تکمیل کو پہنچائے جاتے ہیں… اور سب سے بڑی یہ بات کہ … کہ جب انار ایک ہو اور بیمار دو…سدھا رمیا اور ڈی کے شیو کمار ہوںتو… تو اس صورتحال … مشکل صورتحال اور آزمائس سے کیسے نمٹا جائے تاکہ… تاکہ کرناٹک دوسرا راجستھان نہ بن جائے… سدھا رمیا گہلوٹ اور شیو کمارسچن پائلٹ نہ بن جائے… اور صاحب اس سب کیلئے کانگریس کو ٹائم لگ جائیگا اور… اور کانگریس کو یہ ٹائم دینا ہو گا اور… اورسو فیصد دینا ہو گا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ۲۰ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ

Next Post

؎کانگریس تیس فیصد آبادی پر حکمران 

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

؎کانگریس تیس فیصد آبادی پر حکمران 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.