سرینگر//
یہاں منعقد ہونے والے جی ۲۰ٹورازم ورکنگ گروپ کی آئندہ میٹنگ کے سلسلے میں چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج افسران پر زور دیا کہ بین الاقوامی ایونٹ کی کامیابی سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ ’’ہم میں سے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری پوری طرح ادا کرنی چاہیے‘‘۔
اجلاس میں سول اور پولیس انتظامیہ کے تمام اعلیٰ افسران نے عملی طور پر یا ذاتی طور پر شرکت کی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق ڈاکٹر مہتا نے افسران سے کہا کہ اس اجلاس کے انتظامی منصوبے عام لوگوں کیلئے قابل عمل ہونے چاہئیں۔ انہوں نے ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ٹریفک، بورڈنگ، قیام و طعام اور دیگر لاجسٹک منصوبوں کو حتمی شکل دیتے ہوئے لوگوں کے خدشات کو مدنظر رکھیں۔
چیف سیکرٹری نے اجلاس میں مقامی آبادی کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس سے تجارت اور سیاحت کو ضروری حوصلہ ملے گا۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ مقامی تجارت، سیاحت، ٹرانسپورٹ اور صنعتی تنظیموں کے ساتھ مشترکہ میٹنگ کریں اور سیکٹرل پلانز میں ان کی تجاویز اور ان کے خیالات کا عنصر حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے دورے پر آنے والے عوام یا سیاحوں کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
ہاتھ میں لیے گئے اور ابھی تک جاری کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے داکٹر مہتا نے ڈویڑنل انتظامیہ سے کہا کہ وہ اس ماہ کی ۱۵ تاریخ سے پہلے مکمل ہونے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ان کاموں کی حالت کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ یہ تمام کام مقررہ تاریخ کے اندر عوام کے لیے وقف کردیئے جائیں۔
اس دوران محکمہ صحت جی ۲۰ اجلاس کیلئے اعلی اور بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سرینگر ہوائی اڈے، ایس کے آئی سی سی، گلمرگ کے راستے اور دیگر مقامات پر خصوصی طبی انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ ضروری ادویات اور دیگر تشخص کے لیے درکار مشینری کو بھی دستیاب رکھا گیا ہے۔ خصوصی کلینک قائم کے ساتھ ساتھ تعینات کئے جارہے ہیں۔
ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بھی خصوصی تربیت دی گئی ہیں تاکہ اعلی درجے کی طبی سہولیات میسر رکھنے کے علاوہ کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی سے بہتر طور نمٹا جاسکے۔
محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی ہے جسے جی۲۰ اجلاس سے قبل کئی مقامات پر صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات کی نگرانی کا کام سونپ دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ طبی ڈاکٹروں کی ذیلی ٹیمیں بھی ۲۴گھنٹے کام کریں گی۔ ایسے میں ہنگامی ایمبولینسز کو تیار رکھا جارہا ہے۔
جی ۲۰ سربراہی اجلاس کے ایک حصے کے طور پر میر مشتاق نے کہا کہ ۴۷کلومیٹر سرینگر،گلمرگ ہائی وے پر ہسپتالوں کی فیس لفٹنگ کیا گیا ہے جن ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے ان میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ماگام، ایس ڈی جی ٹنگمرگ اور پرائمری ہیلتھ سینٹر گلمرگ شامل ہیں۔ شاہراہ پر واقع ان ہسپتالوں کو اپ گریڈ اور خوبصورت بنایا گیا ہے۔
ان ہسپتالوں میں جدید ترین آلات کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی جدید سہولیات اور ادویات کی دستیابی بھی یقینی بنایا گیا یے۔جبکہ خصوصی بیڈز بھی رکھے گئے ہیں اور آکسیجن کی سہولت بھی میسر رکھی گئی ہے۔
اس سے قبل جی۲۰ سمٹ ایونٹس کی تیاریوں کے حصے کے طور پر محکمہ صحت کشمیر نے شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بنیادی لائف سپورٹ (بی ایل ایس) تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔ایسے میں صحت و طبی تعلیم کے سکریٹری بھوپندر کمار اور ڈائرکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر تمام مقامات پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے باقاعدگی میٹنگوں انعقاد کیا جارہا یے،تاکہ آنے والے جی ۲۰ مندوبین کو اعلی درجے اور بین الاقوامی معیار کی صحت سہولیات میسر ہو پائے۔