ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے دوٹوں کی گنتی آج ہو گی

کانگریس اور بی جے پی میں کانٹے کی ٹکر‘ دونوں پارٹیوں کو اکثریت حاصل کرنے کا یقین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-13
in مقامی خبریں
A A
کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے دوٹوں کی گنتی آج ہو گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کے لیے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
ہفتہ کے روز یعنی کل ووٹوں کی گنتی کی جائیگی۔ دس مئی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ ہوئی تھی۔ جس میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سخت لڑائی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ جے ڈی (ایس) بھی کافی مضبوط نظر آ رہی ہے۔
بی جے پی کے وزیر اعلی بسواراج بومائی، کانگریس کے سدارامیا اور ڈی کے شیوکمار اور جے ڈی (ایس) کے ایچ ڈی کمارسوامی سمیت سبھی رہنما اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
ریاست بھر کے ۳۶مراکز میں صبح ۸ بجے گنتی شروع ہوگی اور پولنگ حکام کو توقع ہے کہ نتائج کے بارے میں ایک واضح تصویر دوپہر تک سامنے آ جائیگی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے ریاست بھر میں خاص طور پر گنتی کے مراکز کے اندر اور اس کے آس پاس سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔
ریاست نے۲۲۴ ممبران اسمبلی کے نمائندوں کو منتخب کرنے کیلئے۱۰ مئی کو ہونے والی ووٹنگ میں۱۹ء۷۳فیصد کا ’ریکارڈ‘ٹرن آؤٹ درج کیا ہے۔ زیادہ تر ایگزٹ پولز میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی دونوں پارٹیوں کے لیڈران نتائج کو لے کر’پریشان‘دکھائی دے رہے ہیں، جب کہ جے ڈی (ایس) ایک معلق فیصلے کی توقع کر رہی ہے۔ زیادہ تر ووٹرز نے رولنگ بی جے پی پر کانگریس کو برتری دی ہے، جبکہ ریاست میں معلق اسمبلی کے امکان کا بھی اشارہ دیا گیا ہے۔
جے ڈی ایس کے ایک قومی پارٹی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں قیاس آرائیوں کے درمیان جے ڈی ایس کے صدر سی ایم ابراہیم نے ان خبروں کی تردید کی اور بتایا کہ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ سی ایم ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا ہے اور ہم کل کے نتائج کا انتظار کریں گے۔
اس دوران وزیر اعلی بسواراج بومئی نے جمعہ کو کہا ’ہمیں مکمل اکثریت ملے گی۔ ہم جادوئی نمبر تک پہنچ جائیں گے۔ کسی بھی وجہ سے اتحاد کی صورتحال نہیں بن رہی۔ میں نے خود ہائی کمان کے لیڈروں کو فون کیا اور کرناٹک کی صورتحال کے بارے میں بتایا‘۔
وزیراعلیٰ جمعہ کو بنگلورو میں اپنی آر ٹی نگر رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔ بومئی نے کہا ’ایگزٹ پول کے نتائج چاہے کچھ بھی ہوں، لیکن ہمیں جیت کا یقین ہے۔ ہم اکثریت کی لکیر عبور کر رہے ہیں۔ میں نے خود ہائی کمان کے رہنماؤں کو فون کیا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔ ہائی کمان کے لیڈروں کو یقین ہے کہ بی جے پی حکومت بنائے گی‘۔
وزیراعلیٰ نے کہا’میں شروع سے یہی کہتا رہا ہوں، ہمیں واضح اکثریت ملے گی۔ ہم تمام اسمبلی حلقوں اور بوتھس سے زمینی معلومات لے کر آئے ہیں۔ ہمیں یقین ہے، سب نے اعتماد سے کہا کہ ہم جادوئی نمبر کو چھو لیں گے۔ کانگریس کو اکثریت نہیں ملے گی اس لیے وہ دوسری پارٹیوں سے بات کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘۔
بومئی نے کہا’کانگریس کو اپنے ایم ایل اے پر بھروسہ نہیں ہے۔ اتحاد نہیں آ رہا۔ اب وہ سوال ہمارے سامنے نہیں ہے، ہم اکثریت سے تجاوز کر رہے ہیں۔ کانگریسی جو بھی میٹنگ کریں، انہیں میٹنگ کرنے کا حق ہے۔ تمام جماعتیں ملیں گی لیکن حکومت ہم بنائیں گے۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹوئٹر نے نئے سی ای او کی خدمات حاصل کرلیں، ایلون مسک

Next Post

ہرباشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں:ڈاکٹرفاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا انحصار الیکشن کمیشن اور مرکز پر ہے:فاروق

ہرباشندہ ریاستی درجے کی بحالی کا خواہاں:ڈاکٹرفاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.