منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر دفاع کا راجوری کا دورہ ،:’امن و سکون کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا‘

فوج کی کارروائی میں اب تک ایک جنگجو ہلاک ‘ دوسرا زخمی :کرنل آنند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-07
in اہم ترین
A A
وزےر دفاع کا راجوری کا دورہ:’دہشت گردوں کو ختم کیا جائیگا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جموں//
وزیر دفاع‘راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں امن و سکون کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں تعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور یہ واضح پیغام دیا کہ فوجیوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو ختم کیا جائے گا۔
راج ناتھ‘ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور آرمی چیف منوج پانڈے کے ساتھ راجوری میں فوج کے ڈویڑن ہیڈکوارٹر پہنچے۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (جی او سی ان سی) شمالی کمان، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی اور فیلڈ کمانڈروں نے وزیر دفاع کو کنڈی کے جنگلات اور راجوری اور پونچھ اضلاع کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ دی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع نے اپنے دورے کے دوران ایک واضح پیغام دیا کہ فوجیوں کو ہلاک کرنے والے دہشت گردوں کو کسی بھی قیمت پر ختم کیا جائے۔
سنگھ نے اپنے دورے کے دوران بتایا’’جموں و کشمیر میں امن و سکون کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے کو بخشا نہیں جائے گا‘‘۔
راجوری سے جموں واپسی کے بعد وزیر دفاع دوپہر کو نئی دہلی کیلئے روانہ ہوئے۔
جمعہ کو کنڈی کے جنگلاتی علاقے میں دہشت گردوں نے ایلیٹ پیرا کمانڈوز سمیت پانچ فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں فوج نے گزشتہ روز ایک دہشت گرد کو مار گرایا جبکہ دوسرے کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
دریں اثنا اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ راجوری میں فوجی کارروائی میں اُن جنگجوؤں میں سے ایک ہلاک ہوا ہو گا جو اس سال کے اوائل میں راجوری کے ڈھانگری میں ۷ شہریوں کی ہلاکت میں ملوث تھے ۔
جموں میں مقیم آرمی کے پی آر او لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے کہا’’جھڑپ میں ایک دہشت گرد کوختم کر دیا گیا ہے اور ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کا امکان ہے‘‘۔
حکام نے بتایا کہ تلاشی آپریشن کو قریبی علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے اور فوج اور پولیس کی تازہ کمک فرار ہونے کے راستوں کو روکنے کیلئے آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم فرار ہونے والے دہشت گرد سے کوئی تازہ رابطہ نہیں ہوا۔
حکام نے بتایا کہ خراب موسم کے باوجود آپریشن جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مقتول دہشت گرد کی لاش کو جائے وقوعہ سے ہٹا دیا گیا اور اس کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ بٹونی گاؤں کے کچھ لوگوں ‘ جنہیں مقتول دہشت گرد کی شناخت کے لیے بلایا گیا تھا‘نے کہا کہ وہ اس گروپ کا حصہ تھا جو علاقے میں سرگرم تھا اور اسے یکم جنوری کو ڈھانگری حملے کے پیچھے مانا جاتا تھا، جس میں سات شہری مارے گئے تھے اور کئی دیگر زخمی۔
گزشتہ ۱۸مہینوں کے دوران راجوری اور پونچھ کے جڑواں سرحدی اضلاع میں دہشت گردوں نے آٹھ حملوں میں۲۶فوجیوں سمیت۳۵؍ افراد کو ہلاک کیا ہے۔
جموں کے راجوری اور پونچھ، جنہیں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل دہشت گردی سے پاک قرار دیا گیا تھا، اکتوبر ۲۰۲۱ سے ہلاکت خیز حملوں کے ایک سلسلے سے لرز اٹھا ہے۔
کنڈی کے جنگل میں فوجی جوانوں کی ہلاکت اس سال کا تیسرا بڑا واقعہ ہے۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب بھاٹا دھوریاں (پونچھ) میں فوج کے ایک ٹرک پر گھات لگا کر کیے گئے حملے کے بعد فورسز گزشتہ ۱۵ دنوں سے بڑے پیمانے پر کومبنگ آپریشن میں مصروف ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر میں فلم ٹورزم کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا جائے گا: سکریٹری سیاحت

Next Post

کنزر میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میںلشکرکا جنگجو جاںبحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
کشمیر کے پنچاتی نمائندے سخت سیکورٹی میں جموں روانہ

کنزر میں فورسز کے ساتھ جھڑپ میںلشکرکا جنگجو جاںبحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.