اتوار, جون 4, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایس او سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے بلاول بٹھو گوا پہنچ گئے

’اجلاس میں شرکت ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ایس او سی فورم کو کتنی اہمیت دیتا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-05
in مقامی خبریں
A A
ایس سی او اجلاس:پاکستان کے وزیر خارجہ بھارت آئیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بی جے پی کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں شکست دیں گے :راہل

کشتواڑ میں اراضی کھسکنے کے باعث رہائشی مکا ن تباہ

سرینگر//
پاکستان کے وزیر خارجہ ‘بلاول بٹھو زرداری جنوبی گوا میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن یعنی ایس سی او کے وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔
ایس سی او فورم میں روس ، چین ، انڈیا ، پاکستان ، کرغزستان ، ازبکستان ، قزاقستان اور تاجکستان شامل ہیں۔ ایران سمیت کئی ممالک کے مندوبین اس کانفرنس میں مشاہدین کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ روس اور ازبکستان کے اپنے ہم منصبوں سے ملاقات کریں گے اور گوا میں تمام وزرائے خارجہ کے لیے دیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔
ویڈیو میں بلاول نے کہا’’السلام علیکم، ہم شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے موقع پر ہندوستان کے شہر گوا پہنچ گئے ہیں۔ میں سب سے پہلے روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا‘پھر ازبکستان کے وزیر خارجہ سے ملاقات ہو گی۔ میں سب کیلئے دیے گئے عشائیے میں شرکت کروں گا‘‘۔
اس سے پہلے بلاول زرداری نے کراچی سے روانگی سے قبل ایک ٹویٹ میں کہا ہے ’’ایس سی او کی میٹنگ میں ان کی شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان ایس سی او کے چارٹر کے حوالے سے کمٹڈ ہے اور یہ کہ وہ اس فورم کو کتنی اہمیت دیتا ہے۔‘
بلاول نے مزید کہا کہ وہ اس میٹنگ کے دوران ’دوست‘ ملکوں کے وزرائے خارجہ سے باہمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ گوا پہنچنے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پہلے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ایس سی او کے وزراء خارجہ کی یہ میٹنگ کامیاب ہو گی۔
وہ ایک ایسے وقت میں انڈیا آئے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہت خراب ہیں۔ ان کے یہاں آنے سے کئی روز قبل انڈیا کی جانب سے اس طرح کے بیانات دیے گئے تھے کہ’ دہشت گردی اور مذکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔‘
یہاں تمام نظریں اس بات پرمرکوز ہیں کہ انڈیا کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور بلاول زرداری کے درمیان ایس سی او سے الگ کوئی میٹنگ ہو گی یا نہیں۔
اس سلسلے میں دونوں جانب سے کسی باہمی میٹنگ کی نہ تصدیق کی گئی ہے نہ ہی تردید۔ لیکن یہاں موجود صحافیوں میں ممکنہ مذاکرات کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ جس وقت بلاول زرداری اجلاس کے مقام پر پہنچے اس وقت وہاں بڑی تعداد میں انڈین صحافی ان کا انتظار کر رہے تھے۔ ہوائی اڈے پر انڈیا کی وزارت خارجہ کے اعلی اہلکاروں نے ان کا استقبال کیا۔
شام کو استقبالیہ ڈنر کے ساتھ ایس سی او کی میٹنگ کا با ضابطہ آغاز ہو جائے گا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری کے پاس آج شام تک اور کل صبح اجلاس سے قبل اضافی وقت ہو گا جس میں وہ باہم ملاقاتیں کر سکیں گے۔
اس دوران ایس سی او کے وزراء خارجہ کی جنوبی گوا کے ساحل پر واقع لکڑری ہوٹل میں میٹنگ کی پوری تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ انڈیا کے وزیر خارجہ بدھ کو ہی یہاں پہنچ گئے تھے۔ انھوں نے آج روس اور چین کے وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وہ ایس سی او کی میٹنگ کا باضابطہ آغاز ہوٹل کے پرائیویٹ ساحل پر آج شام ایک استقبالیہ ڈنر سے کریں گے۔ اصل میٹنگ جمعہ کی صبح۱۰ بجے شروع ہو گی۔
یہ میٹنگ بند کمرے میں ہوتی ہے اور اس اصل ایجنڈے میں ایس سی او ممالک میں سلامتی‘ دہشت گردی اور اشتراک کے پہلوؤں پرتوجہ مرکوز ہو گی۔ میڈیا کی بریفنگ کے لیے اجلاس کے مقام سے کچھ دور ایک دوسرے ہوٹل میں میڈیا سنٹر بنایا گیا ہے۔
جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ انڈیا اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انڈیا اس وقت ایس سی او کا صدر ہے۔
اس فورم کا سربراہی اجلاس جولائی کے اوئل میں ہو گا جس میں دوسرے رہنماؤں کے علاوہ چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوتن اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ ہیلی کاپٹر حادثی میںزخمی ٹیکنیشن دم توڑ بیٹھا

Next Post

حج۲۰۲۳:عازمین کی روانگی ۲۱ مئی سے شروع ہو گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں شکست دیں گے :راہل
مقامی خبریں

بی جے پی کو آنے والے اسمبلی انتخابات میں شکست دیں گے :راہل

2023-06-03
ریاسی میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت واقع
مقامی خبریں

کشتواڑ میں اراضی کھسکنے کے باعث رہائشی مکا ن تباہ

2023-06-03
ہمہامہ بڈگام میں سابق ڈپٹی کمشنر کے زیر قبضہ ایک کنال اراضی کو باز یاب کیا گیا : محکمہ مال
مقامی خبریں

انسداد تجاوزات مہم :کٹھوعہ میں شاپنگ پال منہدم ، لوگوں سراپا احتجاج

2023-06-03
کشمیر کو ’مقبوضہ‘ کہنے کو آرٹیکل ۱۹(اے) کے تحت تحفظ حاصل نہیں:جموں کشمیر ہائی کورٹ
مقامی خبریں

سابق ایم ایل اے کیخلاف ریپ کیس میں پولیس تحقیقات پر روک

2023-06-03
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘
مقامی خبریں

امرناتھ یاترا کا راستہ۱۵جون تک تیار ہو جائے گا

2023-06-03
ہاؤسنگ اور شہری ترقی کی مرکزی وزارت کی جموں اور سرینگر میں میٹرو لائنیز بچھانے کی تجویز
مقامی خبریں

ہاؤسنگ اور شہری ترقی کی مرکزی وزارت کی جموں اور سرینگر میں میٹرو لائنیز بچھانے کی تجویز

2023-06-03
کے سی سی آئی کی سرینگر میں سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر سے بات چیت 
مقامی خبریں

کے سی سی آئی کی سرینگر میں سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر سے بات چیت 

2023-06-03
بارشوں اور برفباری کے بعد وادی میں موسم مجموعی طور پر خشک‘ ہلکی دھوپ
مقامی خبریں

جموں و کشمیر: مئی میں معمول سے۲۴فیصدبارشیں زیادہ ریکارڈ:ماہر موسمیات

2023-06-02
Next Post
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی

حج۲۰۲۳:عازمین کی روانگی ۲۱ مئی سے شروع ہو گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.