منگل, جون 6, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

سپریم کورٹ نے خواتین پہلوانوں کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست بند کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-05
in کھیل
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے نظم و ضبط اہم ہے: روہت

نسیم شاہ کا اپنی منگنی کی افواہوں پر ردِعمل

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی سات خواتین پہلوانوں کو ہراساں کرنے کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرنے اور متعلقہ درخواست گزاروں کو مناسب پولیس کی طرف سے تحفظ فراہم کرائے جانے کے بعد جمعرات کو درخواست پر آگے کی سماعت بند کرنے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور جسٹس جے بی پاردی والا نے عرضی پر مزید سماعت بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عرضی میں کی گئی مانگ کے مطابق ایف آئی آر کا اندراج اور دہلی پولیس کی جانب سے متعلقہ کھلاڑیوں کو مناسب سیکورٹی فراہم کرائے جانے کے بعد عرضی کا مقصد مکمل ہوگیا ہے اس لیے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
بنچ نے کہا کہ درخواست گزار کسی اور راحت کے لیے مناسب عدالت یا ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔
درخواست گزار کھلاڑیوں کے حق میں دلائل دیتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ نریندر ہڈا نے درخواست پر مزید سماعت بند کرنے کی مخالفت کی، لیکن عدالت میں ان کی درخواست کو ٹھکرا دیا گیا۔
بنچ کے سامنے دہلی پولیس کی طرف سے پیش ہوئے سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ تحقیقات سینئر خواتین پولیس افسران کر رہی ہیں۔ چاروں متعلقہ فریقین کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے 25 اپریل کو دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے کو سنگین الزام قرار دیا تھا۔ عدالت کے حکم پر 28 اپریل کو پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔
ہندوستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ اور دیگر نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور دہلی پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست کی تھی، جس میں ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ سنگھ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور مجرمانہ دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا تھا۔
درخواست کے مطابق پھوگاٹ اور دیگر پہلوانوں نے دہلی پولیس کی طرف سے ایف آئی آر درج کرنے میں "غیر معمولی تاخیر” کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر سنگھ کے خلاف معاملہ درج کرنے کے لیے پولیس کو ہدایت دینے کی درخواست کی تھی۔
23 جنوری کو وزارت کھیل کی جانب سے مشہور باکسر ایم سی میری کوم کی سربراہی میں مسٹر سنگھ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے اپریل کے پہلے ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کی تھی، لیکن اس کے نتائج کو ابھی منظر عام پر لانا باقی ہے۔
میری کوم کے علاوہ، کمیٹی کے دیگر ارکان میں اولمپک میڈلسٹ پہلوان یوگیشور دت، سابق بیڈمنٹن کھلاڑی اور مشن اولمپک سیل کی رکن ترپتی مرگنڈے، ٹارگیٹ اولمپک پوڈیم اسکیم کے سابق سی ای او راجیش راجگوپالن اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر رادھیکا سریمن پر مشتمل تھی۔
ونیش نے پہلے الزام لگایا تھا کہ سنگھ کے ذریعہ انہیں ذہنی طور پر ہراساں کیا گیا تھا اور (دعوی کیا تھا) انہوں نے خودکشی کے بارے میں بھی سوچا تھا۔
اولمپیئن پہلوان بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، ونیش پھوگاٹ اور دیگر سرکردہ ہندوستانی پہلوان دہلی کے جنتر منتر پر ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ کھلاڑیوں کی تحریک کی حمایت میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، کسان لیڈر راکیش ٹکیت اور مختلف سماجی اور سیاسی کارکنان اور لیڈر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے جنتر منتر پہنچے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری لنکن کرکٹر دانشکا گوناتھیلاکا کے کیس کی سماعت میں تاخیر

Next Post

خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ سلوک شرمناک: راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا
کھیل

انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے نظم و ضبط اہم ہے: روہت

2023-06-06
جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے، نسیم شاہ
کھیل

نسیم شاہ کا اپنی منگنی کی افواہوں پر ردِعمل

2023-06-06
الزامات سے صاف ہوکر نکلوں گا: برج بھوشن
کھیل

مہیلا کانگریس کھلاڑیوں کے حق میں سڑکوں پر اترے گی: پُنیتا بلدیوراج

2023-06-06
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران چار کھلاڑی کشمیر میں تیار ہونے والے بلوں سے کھیلیں گے
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور امریکہ سے منتقل کیے جانے کا امکان

2023-06-06
بنگلہ دیش نے ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا
کھیل

لٹن افغانستان ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کی کپتانی کریں گے

2023-06-06
میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد آفریدی
کھیل

بھارت میں ٹرین حادثے پر شاہد آفریدی کا اظہار افسوس

2023-06-04
نڈال جوکووچ 59ویں بار آمنے سامنے ہوں گے
کھیل

رافیل نڈال 5 ماہ کیلئے ٹینس کورٹ سے آؤٹ

2023-06-04
وارنر 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بنے
کھیل

وارنرجنوری 2024میں ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں

2023-06-04
Next Post
’بھارت جوڑو یاترا‘:سرینگر میں اختتامی تقریب پر ۲۱ جماعتیں مدعو

خاتون کھلاڑیوں کے ساتھ سلوک شرمناک: راہل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.