ممبئی// آئی پی ایل میں لگاتار چھٹی شکست سے دوچار ہونے کے بعد ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اس شکست کی ذمہ داری وہ اپنے اوپر لیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کو اچھی پارٹنرشپ نہ بنانے کی قیمت چکانی پڑی۔
روہت نے میچ کے بعد ہفتہ کو کہاکہ کبھی کبھی آپ کو مخالف ٹیم کے اچھے کھیل کو قبول کرنا پڑتا ہے اور راہل نے اپنی ٹیم کے لیے کچھ ایسا ہی کیا۔ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ غلطی کہاں ہو رہی ہے تو میں اسے ضرور سدھار لیتا۔ اس وقت ہمارے حق میں کچھ نہیں جا رہا ہے۔ لیکن میں یہ ذمہ داری اپنے اوپر لیتا ہوں۔
واپسی کی امید ظاہر کرتے ہوئے روہت نے کہا کہ میں اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کروں گا اور مجھے امید ہے کہ ایک ٹیم کے طور پر ہم جلد واپسی کریں گے۔