جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دھامی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی، تحفے میں چار دھام کا جل اور رودرکش دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-02
in قومی خبریں
A A
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

نئی دہلی// اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے پیر کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے خیر سگالی ملاقات کی اور انہیں چار دھام کا پرساد، گنگا جل اور رودرکش کی مالا پیش کی اورریاست کی ترقی میں خصوصی توجہ دینے کے لئے ان کے تئیں اظہار تشکر کیا۔
مسٹر دھامی نے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک مسٹر مودی سے ملاقات کی اور ریاست میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے بعد انہیں ترقیاتی کاموں کے بارے میں جانکاری دی اور ان سے خصوصی تعاون کرنے کی درخواست کی۔
اتراکھنڈ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ مسٹر دھامی نے میٹنگ کے دوران مسٹر مودی کو بتایا کہ ان کی حکومت نے اگلے 5 برسوں میں ریاست کی جی ڈی پی کو 5.5 لاکھ کروڑ کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اکتوبر-نومبر میں سیاحت، زراعت، صنعت، صحت، تعلیم اور خدمات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایک سرمایہ کار کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس کے لیے مسٹر دھامی نے مسٹر مودی سے اس کے افتتاح کے لیے وقت دینے کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مسٹر مودی کو چار دھام یاترا کے انتظامات سے بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ عقیدت مندوں کی ریکارڈ تعداد چار دھام کے درشن کے لیے پہنچ رہی ہے ۔ انہوں نے جوشی مٹھ میں امدادی کاموں کے بارے میں بھی بتایا اور وزیر اعظم نے جوشی مٹھ کے لیے مرکز کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا کہ ریاست میں شہری علاقوں کی ترقی کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں، جس کے تحت 05 سے 07 نئے شہروں کی ترقی کا ہدف ہے ۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں، ادھم سنگھ نگر کے کیچھا میں 2000 ایکڑ کے پراگ فارم میں شہر کو ترقی دینے کی تجویز ہے ۔ اس کے لیے 1000 کروڑ روپے فوری طور پر دستیاب کرانے کی درخواست کی گئی ہے ۔ یہ گرین فیلڈ سٹی پنت نگر ریلوے اسٹیشن کے قریب ہائی وے 47 پر رودر پور سے محض 15 کلومیٹر دور واقع ہوگی۔ اس شہر کی ترقی پر تقریباً 7000 کروڑ کی نجی سرمایہ کاری متوقع ہے ، جس میں 50 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور تقریباً دو لاکھ لوگوں کو رہائشی سہولیات میسر آئیں گی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر، لوک سبھا اسپیکر کی پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں ریلوے کے معاونین سے ملاقات

Next Post

میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے سے 18 سیاح ہلاک، 11 بچوں سمیت 33 زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

میکسیکو میں بس کھائی میں گرنے سے 18 سیاح ہلاک، 11 بچوں سمیت 33 زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.