لاہور//
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انڈر 19 ایڈیشن کا اعلان کرکے فرنچائزی کرکٹ کو عمر کے گروپ کی سطح پر لے جانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
پاکستان جونیئر لیگ کہلانے والی یہ فرنچائزی پر مبنی لیگ پہلی بار دنیا کے جونیئر کرکٹرس کو عمر کے گروپ مرحلے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
پی سی بی کے سربراہ رمیز راجہ نے جمعہ کو کرک بز سے کہا،’اس کے پیچھے بنیادی مقصد نوجوانوں کو مقابلے، مواقع اور پیشہ ورانہ مہارت کے ماحول میں مواقع فراہم کرنا ہے۔ وہ اپنے ہم پلہ گروپ کے بہترین کھلاڑیوں سے مقابلہ کر سکیں گے، دنیا کے بہترین کی جانب سے کوچنگ لیں گے (تربیت یافتہ ہوں گے)اور ان کے ساتھ ڈگ آؤٹ میں بہترین بین الاقوامی کھلاڑی ہوں گے‘۔
رمیز کا مقصد چند ماہ میں اس ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن شروع کرنا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر اکتوبر میں شروع ہوسکتا ہے۔ یہ پانچ ٹیموں پر مشتمل چیمپئن شپ ہو گی جس میں ہر طرف سے اعلیٰ کرکٹر سرپرست کا کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا،’ایک نوجوان کرکٹر کو ٹیلنٹ اور عمدہ ماحول کے علاوہ اور کیا چاہیے۔ ہمارے پاس ڈرافٹنگ سسٹم ہوگا جس سے نوجوان کھلاڑی اپنا نام روشن کر سکیں گے۔ ہر ٹیم کے پاس ویو رچرڈس کے قد کا ایک مینٹر (سرپرست) ہوگا۔ لیگ کے تقریباً 15 دنوں تک چلنے کی امید ہے‘۔