سرینگر//
شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں پیر کے روز موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ حادثہ اڈکارہ امام صاحب میں دو موٹر سائیکل سواروں کے درمیان بظاہر تیز ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا۔
اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں طاہر احمد ملہ ولد بشیر احمد اور الیاس احمد ولد منصور احمد شیخ دونوں ساکن چتروچھ امام صاحب زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بعد میں، انہوں نے کہا، طاہر احمد ملّا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اس دوران جموں کے کانا چیک میں ٹریفک کے ایک دلدوز حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان جبکہ ایک زخمی ہوا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے کانا چیک میں موٹر سائیکل اور بائیک کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
ذرائع نے کہاکہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے کشن سنگھ کو مردہ قرار دیا۔
زخمی نوجوان کی پہچان جوگندر کمار کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔