اسلام آباد/۱۴؍اپریل
پاکستان کے نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو عمران خان کی قیادت والی سابقہ حکومت کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا۔مسٹر شریف نے پچھلے چار سال سے زیر التوا میٹرو بس پروجیکٹ کو شروع کیے جانے میں تاخیر کرنے کیلئے سابقہ حکومت کو پھٹکار لگائی۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اسے ’سنگین غفلت ‘قرار دیتے ہوئے اس کے نفاذ میں تاخیر پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ اس میگا پراجیکٹ پر پہلے ہی۱۶؍ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) کو ۱۶؍اپریل سے اسلام آباد میٹرو بس سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پشاور میٹرو اسٹیشن کابھی دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
پاکستان کے مشترکہ اپوزیشن امیدوار کے طور پر مسٹر شریف نے قومی اسمبلی میں۱۷۴ووٹ حاصل کیے ، جس سے وہ ملک کے۲۳ویں وزیر اعظم بن گئے ۔