جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عوامی شکایات کا بروقت حل کرنا حکومت کا پختہ عزم ہے :لیفٹیننٹ گورنر

’ایل جی کی ملاقات‘ میں یو ٹی کے لوگوں نے سنہا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-08
in مقامی خبریں
A A
گوجروں‘ بیکروالوں کی ریزرویشن کی حیثیت میں کوئی تبدیلی نہیں:سنہا

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آج ان شہریوں سے بات چیت کی جنہوں نے ’ایل جی ملاقات ‘ کے دوران جے کے جی آر اے ایم ایس پورٹل پر اَپنی شکایات پیش کی تھیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عوامی شکایات کا بر وقت حل کرنا اور ہمہ جہت ترقی کیلئے تیز ی سے تبدیلی لانے کا ہمارا پختہ عزم ہے ۔
سنہا کہا کہ ہم نے موثر پبلک سروس ڈیلیوری میکانزم تیار کرنے کیلئے متعدد بڑے اقدامات شروع کئے ہیں اور اس سے عام آدمی کی زندگی میں آسانی پیدا ہوئی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ شفاف اور جواب دہ طرزِ حکمرانی اِس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ ترقی کا فائدہ تمام طبقوںکے ہرفرد تک پہنچے۔
سنہانے شہریوں سے بات چیت کے دوران ان کی شکایات اور متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے گزشتہ میٹنگ میں دی گئی ہدایات پرکی گئی کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شنکر آچاریہ چوٹی کے دامن میں ماحولیاتی تحفظ اور صفائی ستھرائی سے متعلق سری نگرکے ایک شخص کی شکایت پر کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن کو مناسب کارروائی کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اِس معاملے کو دیکھنے کی ہدایت دی۔
اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال شیر باغ کے وارڈوں اور باتھ روموں کے بارے میں شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے چیئر کو جانکاری دی کہ ہسپتالوں کے باتھ روموں کی تزئین و آرائش اور فیس لفٹنگ کا کام پہلی ہی مکمل کیا جاچکا ہے اور شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے عرفان رسول کی نگنلی نالہ میں کوڑاکرکٹ پھینکنے اور ماحولیات پر اس کے مضر اثرات کے بارے میں شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کہا کہ وہ کوڑاکرکٹ اِنتظام کے لئے مقامی پی آر آئی کے ذریعے ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
پلوامہ سے تعلق رکھنے والے فاروق احمد نے حاجی بل میں غیر قانونی ریت نکالنے کی شکایت پیش کی تھی جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو سخت اور فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
اِنتظامی سیکرٹری محکمہ صحت و طبی تعلیم نے سی ایچ سی بنی میں گائنا کالوجسٹ سپیشلسٹ کی عدم دستیابی کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے چیئر کو آگاہ کیا کہ فوری طور پر روٹیشن کی بنیاد پر ماہر کا بندوبست کیا جائے گا۔
ایل جی ملاقات کے موقعہ پر زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے تربیتی پروگرام کے کامیاب عمل آوری پر بھی بات چیت ہوئی ۔ یہ تربیتی پروگرام محکمہ زراعت کی طرف سے تمام ۲۰؍اَضلاع میں کسانوں کیلئے چلایا جارہا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے۲۴؍ اپریل سے۳۱؍ اگست ۲۰۲۳ کے درمیان منعقد ہونے والے تربیتی پروگرام کی تفصیلی پیشکش کی۔
کمشنر سیکرٹری پبلک گریوینسز محترمہ ریحانہ بتول نے ایل جی ملاقات کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لبنان اور اسرائیل جنگ نہیں چاہتے: یو نیفیل کا تازہ کشیدگی کے بعد تازہ بیان

Next Post

کپواڑہ میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post

کپواڑہ میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.