سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام کے پمبی کاکرن علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں نے ایک مقامی شہری پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شا م کو کولگام کے پمبئی علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ایک مقامی شہری پر فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ خو ن میں لت پت شہری کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ۔
زخمی شہری کی شناخت ستیش سنگھ ساکن کاکرن کولگام کے بطور ہوئی ہے ۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن چلایا گیا لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی نسبت متعلقہ پولیس تھانے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔