کراچی//
پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو پچھلے کئی ماہ سے الگ الگ دیکھ کر تنگ آئے مداح نے کرکٹر سے ’انسٹا بائیو‘ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
شعیب ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ گزرے ایک خوشگوار لمحے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اُنہیں اس ویڈیو میں اپنے بیٹے کے ساتھ بچوں کے پلے ایریا میں بہت ہلکی رفتار میں کار چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’تیزی سے آگے بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، بیٹے اذہان کے ساتھ اس رفتار سے چلنا مجھے پسند ہے‘۔
کرکٹر کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے لیکن ساتھ ہی اس ویڈیو میں ثانیہ مرزا کی غیر موجوگی پر تشویش کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔
ایک مداح نے تو شعیب ملک کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ شعیب بھائی، آپ کے انسٹا بائیو کے مطابق آپ سپر وومن ثانیہ مرزا کے شوہر ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ آپ کواب اپنا انسٹا بائیو تبدیل کردینا چاہیئے۔