بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کپتان سیمسن جورل کی کارکردگی سے خوش

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-07
in کھیل
A A
سیمسن اپنی اچھی فارم کو کو برباد کر رہے ہیں : بشپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

گوہاٹی// راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سنسنی خیز مقابلے میں پنجاب کنگز کے ہاتھوں پانچ رن سے شکست کے باوجود نوجوان بلے باز دھرو جورل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بدھ کو پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے رائلز کے سامنے 198 رنز کا ہدف رکھا تھا۔ رائلز نے 16 اوورز میں 129 رنز پر چھ وکٹیں گنوا دی تھیں، لیکن جورل (15 گیندوں، 32 رنز) نے شمرون ہیٹمائر (18 گیندوں، 36 رنز) کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے 26 گیندوں میں 61 رنز کی شراکت کرکے میچ کو دلچسپ بنا دیا تھا۔
سیمسن نے میچ کے بعد کہا کہ "ہم خوش قسمت ہیں کہ (جورل) کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ پچھلے دو سیزن سے ہمارے ساتھ ہے اور اس پر بہت کام کیا گیا ہے۔ ہم سب ان کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ‘آئی پی ایل میں آنے سے پہلے آپ کو ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ میں شرکت کرنا ہوتی ہے لیکن ان کھلاڑیوں نے ہماری اکیڈمی میں پانچ ہفتے دیے اور ہزاروں گیندوں کا سامنا کیا، ہم اپنی ٹیم میں ایسے بلے بازوں کو لے کر بہت خوش ہیں۔’
رائلز کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے لیکن سیم کرن نے ہیٹ مائر کو رن آؤٹ کر کے پنجاب کی جیت کو یقینی بنایا۔ سیمسن نے اعتراف کیا کہ پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا، حالانکہ ان کے گیند بازوں نے درمیانی اوورز میں بہتر گیند بازی کی۔
سیمسن نے پچ کے بارے میں کہاکہ "میرے مطابق یہ پچ بیٹنگ کے لیے بہت اچھی تھی، خاص طور پر پاور پلے میں۔ گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہو رہی تھی۔ ان کے بلے بازوں نے جارحانہ آغاز کیا اور اسی کے مطابق ان کی اننگز آگے بڑھی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گیند بازوں نے رفتار کو ملانے کی کوشش کی۔ اس گراؤنڈ پر بڑے اسکور بنائے جاتے ہیں لیکن ہم نے پاور پلے کے بعد انہیں واپس لانے کی اچھی کوشش کی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی کاک کے ٹیم میں شامل ہونےسے حوصلہ بڑھے گا: ہڈا

Next Post

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو الگ الگ دیکھ کر تنگ آئے مداح نے خاص مطالبہ کردیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر زمبابوے کے کھلاڑی پر جرمانہ

2025-07-09
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
کھیل

انگلینڈ لارڈز میں رفتار اور اچھال کے ساتھ ہندوستان کوہرانا چاہتا ہے

2025-07-09
پاکستان کے خلاف جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی پلے آف میں پہنچنے کی امید برقرار
کھیل

سیور برنٹ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں انگلینڈ کی کپتانی کریں گی

2025-07-09
کھیل

آئی سی سی نے جون کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کیا

2025-07-08
کھیل

پرتھوی شا اب مہاراشٹرا کے لیے کھیلیں گے

2025-07-08
کھیل

دھونی نے رانچی میں سادگی کے ساتھ اپنی 44ویں سالگرہ منائی

2025-07-08
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا
کھیل

ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کی میزبانی کا بنیاد بن سکتا ہے نیرج چوپڑا کلاسیک

2025-07-05
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبھمن گل نے اپنی تاریخی 269 رن کی اننگز کے دوران کئی ریکارڈ توڑے

2025-07-05
Next Post
شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کو سالگرہ کی مبارکباد

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو الگ الگ دیکھ کر تنگ آئے مداح نے خاص مطالبہ کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.