جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شکست کے باوجود لارا نٹراجن سے متاثرہوئے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-04
in کھیل
A A
شکست کے باوجود لارا نٹراجن سے متاثرہوئے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

حیدرآباد// سن رائزرس حیدرآباد کے ہیڈ کوچ برائن لارا انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے میچ میں راجستھان رائلز کے ہاتھوں 72 رنز کی شکست کے باوجود تیز گیند باز ٹی نٹراجن کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں۔
چوٹ کی وجہ سے طویل عرصے کے بعد پچ پر واپس آنے والے نٹراجن نے بھلے ہی اتوار کو اپنے پہلے اوور میں 17 رنز دیے ہوں، لیکن اس کے بعد انہوں نے زبردست واپسی کی اور اگلے تین اووروں میں 23 رنز دے کر دو وکٹ لیے۔
لارا نے کہا، ’’اب وہ انجری سے واپس آچکے ہیں اور وہ ایک تجربہ کار بولر ہیں۔ پہلے اوور کے بعد انہوں نے جس طرح سے واپسی کی وہ شاندار تھا۔ گیند بازوں نے آخری آٹھ اوورز میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ ایک وقت پر راجستھان 225 تک بھی پہنچ سکتا تھا لیکن ہمارے گیند بازوں نے انہیں روک لیا۔ یہ مثبت علامات ہیں۔ ہم یہاں سے بہتری لا سکتے ہیں۔”
نوجوان گیند بازوں کی قابل ستائش کارکردگی کے علاوہ آئی پی ایل کا پہلا میچ سن رائزرز کے لیے اچھا نہیں رہا۔ راجستھان نے ٹاس ہار کر بلے بازی کرتے ہوئے 203 رن کا اسکور کھڑا کرنے کے بعد میزبان ٹیم کو 20 اوور میں صرف 131 رن بنانے دیا۔ تاہم لارا نے پہلے بولنگ کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا، ’’دراصل ہم نے پچ کے ساتھ بہت سارے پریکٹس سیشن کھیلے اور ہم نے یہ محسوس کیا کہ گیندوں کو پچ پر کافی اچھال مل رہا ہے۔ جب ہم نے آج کی پچ دیکھی تو ہم نے سوچا کہ یہ اچھی وکٹ ہے اور یہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ تھا۔ ہم نے ٹیم کیمپ میں محسوس کیاتھا کہ گیندبازی ہمارا مضبوط ڈپارٹمنٹ ہے، اس لیے ہم ان پر جلد دباؤ ڈالنا چاہتے تھے۔”
ہدف کے تعاقب میں سن رائزرز کو پہلے ہی اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے دو جھٹکے دئے۔ پاور پلے میں میزبان ٹیم صرف 30 رنز ہی جوڑ سکی جس سے ابھرنا ان کے لیے ممکن نہیں تھا۔
لارا نے کہا، ’’ہمیں ابتدائی اوورز میں جس طرح بولنگ کرنی چاہیے تھی وہ نہیں کر سکے۔ کھلاڑیوں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اس میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ اگر آپ میچ کو دو حصوں میں تقسیم کریں تو آپ دیکھیں گے کہ جب ہمارے ہاتھ میں گیند تھی، تب ہم نے پاور پلے میں میچ کو ہاتھ سے نکلنے دیا۔ جب ہم بیٹنگ کر رہے تھے تو وکٹیں گنوانے کی وجہ سے ہم پاور پلے میں ہی ہار گئے۔ جب آپ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گنوا دیتے ہیں تو پھر صورتحال مشکل ہو جاتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ایسی اننگز دوبارہ نہیں کھیل سکوں گا‘، ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف تاریخی اننگز پر ردعمل

Next Post

سی اے نے خواتین کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد کیا اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ (کل) کھیلا جائے گا
کھیل

کیشومہاراج کی چوٹ کے بعد ویان ملڈر جنوبی افریقہ کے نئے کپتان

2025-07-03
رشبھ پنت پر سست اوور ریٹ کے لیے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد
کھیل

رشبھ پنت ہیڈنگلے میں دو سنچریاں بنا کر رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچے

2025-07-03
آر سی بی نے ممبئی انڈینز کو 11 رنز سے شکست دی، دہلی کیپٹلس فائنل میں
کھیل

بنگلورو بھگدڑ: آر سی بی نے پیشگی اجازت کے بغیر اچانک بد نظمی پیدا کردی

2025-07-03
ہندوستان نے 23 سال بعد انگلینڈ میں جیتی ون ڈے سیریز
کھیل

ہرمن پریت کے کھیلنے کا فیصلہ میچ سے ٹھیک پہلے کیاجائے گا

2025-07-02
یشسوی ٹیسٹ بلے بازی کی درجہ بندی میں 12ویں نمبر پر پہنچ گئے
کھیل

یشسوی جیسوال ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے

2025-07-02
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
کھیل

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-02
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-02
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

معمر خاتون نےلیونل میسی کو شادی کی پیشکش کی

2025-07-02
Next Post
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا

سی اے نے خواتین کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد کیا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.