لاہور//
ہندوستان کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا میں پاکستان کے خلاف 2022ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ میں اپنی مشہور اننگز کی عکاسی کی ہے۔ ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ میچ کے دوران انہوں نے تقریباً ہار مان لی تھی اور محسوس کیا تھا کہ وہ تیزی سے نیچے کی طرف بڑھ رہے ہیں جب ان کی ٹیم 10ویں اوور میں 4 وکٹوں پر 31 رنز بناچکی تھی ۔
تاہم انہوں نے اپنی جبلت کو سنبھالنے اور اسے ایک ناقابل یقین باری کی طرف لے جانے کا سہرا دیا جس نے پوری کرکٹ کی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ "میں ایک فیز سے گزر رہا تھا ، پھر میں ایشیاء کپ میں واپس آیا اور میں اچھا کھیل رہا تھا اور مجھے ایسا لگا جیسے میں اس ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔
10ویں اوور کے اختتام پر ہم 4 وکٹوں پر 31 رنز پر تھے اور میں نے اکشر پٹیل کو رن آؤٹ کروایا تھا، میں 25 گیندوں پر 12 رنزپر کھیل رہا تھا۔
34 سالہ بلے باز نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہیں یاد نہیں تھا کہ راہول ڈریوڈ نے انہیں وقفے کے دوران کیا کہا تھا کیونکہ وہ "زون آؤٹ” تھے۔ ویرارت کوہلی نے کہا کہ "مجھے یاد ہے کہ بریک میں راہول بھائی میرے پاس آئے اور مجھے یاد نہیں کہ انہوں نے کیا کہا۔ میں قسم کھاتا ہوں اور میں نے انہیں یہ بھی بتایا تھا، میں نے ان سے کہا، ‘مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے اس وقفے میں مجھے کیا کہا تھا کیونکہ میں ’زون آئوٹ‘ تھا ۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ کوئی چیز میری رہنمائی کر رہی ہے اور میں اس میں سے کسی کا دعوی نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تجربے سے میں نے جو سبق سیکھا وہ یہ تھا کہ اپنے دماغ کو اتنا استعمال کرنا چھوڑ دیں کیونکہ یہ کسی کو حقیقی جادو سے دور دھکیل دیتا ہے۔ کوہلی کی اننگز، جس میں حارث رؤف کی گیند پر سیدھا چھکا شامل تھا، کرکٹ کی تاریخ کے سب سے مشہور شاٹس میں سے ایک بن گیا ہے۔