جموں/۳اپریل
جموںکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے کارو گاروں میں دوران شب تیندوے نے ایک گا وخانے پر حملہ کرکے زائد از دو درجن بھیڑ بکریوں کو نوالہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے کارو علاقے میں درمیانی شب تیندوے نے گاو خانہ پر حملہ کرکے تیس بھیڑ بکریوں کو اپنا نوالہ بنایا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقے میں پیش آنے والا اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعے پیش آئے جن میں لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔انہوں نے متعلقہ حکام سے متاثرین کو معاوضہ دینے کی اپیل کی ہے ۔
دریں اثنا محکمہ وائلڈ لائف نے اپنی ایک ٹیم جائے واردات کی طرف روانہ کی ہے تاکہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا سکے ۔