جموں//
جموںکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر علاقے میں بجلی کرنٹ لگنے سے جواں سال نوجوان از جان ہوا۔
اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں ڈھابے میں کام کررہا نوجوان اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب ہائی ٹینشن لائن ڈھابے پر گر آئی۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت روشن لال ساکن مارہین تحصیل چھانگی کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔