جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

اسپین ماسٹرز: کدامبی دوسرے راؤنڈ میں، ساتوک-چراغ باہر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-30
in کھیل
A A
اسپین ماسٹرز: کدامبی دوسرے راؤنڈ میں، ساتوک-چراغ باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

میڈرڈ// ہندوستان کے تجربہ کار شٹلر کدامبی سری کانت نے بدھ کو اسپین ماسٹرز سپر 300 ایونٹ کا پہلا مرحلہ جیت لیا جبکہ ساتوک سائراج رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی کو پہلے راؤنڈ کا میچ بیچ میں ہی چھوڑنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔
کدامبی نے ایک گھنٹہ پانچ منٹ تک جاری رہنے والے دلچسپ مردوں کے سنگلز مقابلے میں تھائی لینڈ کے سیتھیکام تھماسین کو 21-11، 25-27، 23-21 سے مات دی۔ تھماسین کے خلاف چار میچوں میں کدامبی کی یہ چوتھی جیت تھی۔ دوسرے مرحلے میں کدامبی کا مقابلہ ہم وطن سائی پرنیت یا جمہوریہ چیک کے جین لاؤڈا سے ہوگا۔
گزشتہ ہفتے سوئس اوپن جیتنے والی ساتوک-چراغ کی جوڑی جاپان کے آیاتو اینڈو اور یوتا تاکئی کے خلاف 9-11 سے پیچھے تھے جب انہوں نے میچ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ٹورنامنٹ سے اس جوڑی کے باہر ہونے کی وجہ کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے، حالانکہ ساتوک کو کورٹ سے نکلنے سے قبل میچ آفیشلز کو اپنی بائیں ٹانگ دکھاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ساتوک کو جنوری میں گروئن انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کی وجہ سے اس جوڑی کو گھریلو سرزمین پر منعقد ہونے والے انڈیا اوپن 750 ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔
دریں اثنا، ہندوستان کی آکرشی کشیپ نے خواتین کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں کناڈا کی مشیل لی کو شکست دی۔ کناڈا کی چھٹی سیڈ نے پہلا گیم 21-12 سے جیتا تھا لیکن آکرشی نے اگلے دو گیمز 21-15، 21-18 سے جیت کر دوسرے مرحلے میں قدم رکھا۔
تریشا جولی اور گایتری گوپی چند کی ہندوستانی جوڑی کو تاہم خواتین کے ڈبلز میں پہلے مرحلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان کے رین میورا اور آیاکو ساکوراموٹو نے تریشا گایتری کو 39 منٹ میں 21-18، 21-16 سے شکست دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راشد ٹی ٹوئنٹی کے سرفہرست گیندباز بنے

Next Post

بمراہ کی غیر موجودگی نوجوانوں کے لیے چمکنے کا ایک موقع ہے: باؤچر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار
کھیل

ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کو ہندوستان آنے کی حکومت کی منظوری کا انتظار

2026-09-16
عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل
کھیل

عمران خان کے حق میں آسٹریلیا کے سات سابق کپتانوں کی انسانی ہمدردی کی اپیل

2026-09-16
کھیل

مرکزی وزیر مملکت رکشا کھڈسے نے میزورم میں کھیلوں کے نظام کا جائزہ لیا

2026-09-16
کھیل

ویسٹ انڈیز ون ڈے کے لیے ہندوستانی ٹیم میں روہت اور ہاردک پر توجہ

2026-09-16
کھیل

چیمپئن فلپائن باہر، چین ناقابل شکست، کوارٹر فائنلسٹ طے

2026-09-16
کھیل

ہندوستان کے نوجوان نشانے باز پورپیٹو میں تمغوں پر نظر رکھیں گے

2026-09-16
کھیل

بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی

2026-09-16
کھیل

مکیش کمار کا ناٹنگھم شائر سے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے معاہدہ

2026-09-16
Next Post
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

بمراہ کی غیر موجودگی نوجوانوں کے لیے چمکنے کا ایک موقع ہے: باؤچر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.