سرینگر/ 23مارچ
شمالی ضلع بارہمولہ کے کیری علاقے میں جمعرات کے روز ٹریکٹر کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز بارہمولہ کے فرستہار کریری علاقے میں ٹریکٹر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
ذرائع نے کہاکہ آس پاس موجود لوگوں نے ڈرائیور کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرارد یا۔
متوفی کی شناخت شفقت احمد وانی ولد غلام محمد وانی ساکن واری پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔