بدھ, ستمبر 2, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیرکا بجٹ لوک سبھا میں پاس

بجٹ میں یو ٹی کے لوگوں کی امنگوں پر پوری توجہ دی گئی ہے:شرما

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-22
in اہم ترین
A A
جموں کشمیرکا بجٹ لوک سبھا میں پاس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

بجٹ ترقی کو وسعت دینے ‘ عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ہے:سنہا
نئی دہلی///
لوک سبھا نے منگل کو صوتی ووٹ سے اگلے مالی سال کیلئے جموں کشمیر کے مرکزی علاقے کیلئے۱۸ء۱لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ کی تجاویز کو منظور کر لیا۔
وزیر مملکت برائے خزانہ پنکج چودھری نے جموں کشمیر کیلئے اگلے مالی سال کیلئے تخصیصی بل اوررواںمالی سال کے ضمنی مطالبات اور اس سے متعلق تخصیص بل پیش کرتے ہوئے اراکین پر زور دیا کہ وہ اس پر بحث کریں اور اسے پاس کریں۔
بل پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے بی جے پی کے جگل کشور شرما نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس بار مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کیلئے ایک قابل ستائش بجٹ پیش کیا ہے ، جس میں وہاں کے لوگوں کی امنگوں پر پوری توجہ دی گئی ہے ۔
شرما نے کہا کہ بجٹ میں جس طرح کا انتظام کیا گیا ہے ، جموں و کشمیر کے عوام کو اس کا بھرپور فائدہ ملے گا۔
اپوزیشن کے نعرے کے درمیان انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ترقی کے لیے یکم اپریل سے شروع ہونے والے اگلے مالی سال میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کرنے کا انتظام کیا ہے ۔ اس سے ریاست کے ہر طبقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔
شرمانے ایوان میں ہنگامہ برپا کرنے والے ارکان پر زور دیا کہ وہ اس اہم بل پر بحث میں شامل ہوں اور کہا کہ ارکان ریاست کے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں۔
بی جے پی رکن کے بیان کے مکمل ہونے کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر راجیندر اگروال نے وزیر مملکت برائے خزانہ ‘چودھری سے بل کو منظور کرنے کی تجویز پیش کرنے کو کہا۔
ہنگامہ آرائی کے درمیان ایوان نے جموں و کشمیر کے اگلے مالی سال کے بجٹ اور تخصیصی بل کوچودھری کی طرف سے پیش کیا اور موجودہ مالی سال کے اضافی ضمنی گرانٹ کے مطالبات سے متعلق تمام تجاویز کو منظور کر لیا۔
دریں اثنالیفٹیننٹ گورنر‘منوج سنہا نے کہا ہے کہ یہ بجٹ جموں و کشمیر کی ترقی کو وسعت دینے اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے ۔
ایک ٹویٹ میں سنہا نے کہا ہے کہ وہ اس کیلئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وفاقی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے مشکور ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ بجٹ نوجوانوں، خواتین، کسانوں‘پنچایت نمائندوں اور معاشی طور پر کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کیلئے ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر ہند چین میں تعطل برقرار:دیویدی

Next Post

بجبہاڑہ میں سڑک حادثے میں خاتون سیاح از جان، چار دیگر زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل
اہم ترین

انتظامیہ میں پھیر بدل ۱۳۶؍افسران تبدیل

2026-09-02
’جموں و کشمیر میں دہشت گردی کا دور ختم ہو چکا ہے ‘
اہم ترین

دہشت گرد نیٹ ورکس پر مسلسل دباؤ برقرار رکھنے پر زور

2026-09-02
’عوام نے سیاسی استحکام اور مستحکم حکومت کی اہمیت کو سمجھا ‘
اہم ترین

شہباز شریف بھی موجودگی میں وزیر اعظم مودی کا دہشت گردی پر سخت موقف

2026-09-02
جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل
اہم ترین

جموں و کشمیر میں ہائر سیکنڈری تعلیم بحران کا شکار، شرحِ داخلہ ملک میں کم ترین سطحوں میں شامل

2026-09-02
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

 این سی کا جموں، سری نگر میں بی جے پی دفاتر کے گھیراؤ کا اعلان

2026-09-02
پانچ کشمیری گلیشیائی جھیلیں انتہائی زیادہ سیلابی خطرے کی حامل قرار
اہم ترین

جموں و کشمیر کے گلیشیئرز بھی خطرے کی زد میں‘ ۲۷ گلیشیائی جھیلوں کوخطرہ

2026-09-02
اہم ترین

ایس ایس بی کی۲۸۶۳؍اسامیوں  کیلئے آن لائن درخواستیں طلب

2026-09-02
بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی
اہم ترین

بگلیہار، اپر سندھ اور پرنائی منصوبوں میں جدید ارلی وارننگ سسٹم، خطرناک گلیشیائی جھیلوں اور لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں کی بھی نگرانی

2026-09-02
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

بجبہاڑہ میں سڑک حادثے میں خاتون سیاح از جان، چار دیگر زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.