سرینگر//
معروف کشمیری گلوکار‘ منظور احمد شاہ کی ایک پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے دوران طبیعت گئی جس کے بعدانہیں علاج و معالجہ کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اگر چہ منظور احمد شاہ کو پہلے نزدیکی اسپتال جواہر لعل نہرو میموریل اسپتال رعناواری منتقل کیا گیا تاہم ابتدائی علاج و معالجہ کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے انہیں ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی۔
ایسے میں اطلاعات کے مطابق منظور احمد شاہ کو کیجولٹی میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج و معالجہ اس وقت جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ آج محکمہ سیاحت کی جانب سے بادام واری سرنگر میں بہار کی آمد کے سلسلہ میں ایک میوزیکل شو کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا جس میں وادی کشمیر کے کئی نامور فنکار اس میں شرکت کر رہے تھے ایسے میں وادی کے معروف گلوکار منظور احمد شاہ بھی مدعو تھے تاہم پروگرام کے دوران جم غفیر کے سامنے پرفرام کرتے ہوئے منظور احمد نے اپنے معاون سے درد کی شکایت کی، جس کے بعد ان کی حالت خراب ہوئی اور انہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ منظور شاہ اپنی مخصوص گلوکاری اور پر کشش آواز کے باعث ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ اور ان کا شمار وادی کشمیر کے بڑے فولک آرسٹس میں ہوتا ہے۔
منظور احمد کو بادام واری سمیت وادی کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات پر پرفارم کے لیے حکومتی سطح پر گلوکاری کیلئے مدعو کیا جاتا ہے۔ منظور احمد کے مداحین کا ایک خاص حلقہ ہے اور پیر کے روز، بادام واری، میں ان کی گلوکاری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مداحوں کی خاصی تعداد موجود تھی۔