ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں جنگجوؤں کی جائیداد کو اٹیچ کرنے کا سلسلہ جاری

بانڈی پورہ ضلع میں دو رہائشی مکانوں کو قرق کہا گیا :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-21
in اہم ترین
A A
عسکریت پسندی کےلئے استعمال :بانڈی پورہ میں دو مکانات منسلک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جنگجوئوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو رہائشی مکانوں کو قرق کر دیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نے بانڈی پورہ کے گنڈ پورہ،رام پورہ اور چٹی بانڈے گائوں میں جنگجوئوں کو پناہ دینے کے پاداش میں ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں دو رہائشی مکانوں کو قرق کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ گنڈ پورہ، رام پورہ میں ملزم اعجاز احمد ریشی عرف ڈاکٹر کے والد عبدالمجید ریشی کے نام رجسٹر دو منزلہ مکان کو قرق کیا گیا جس کے خلاف پولیس اسٹیشن ارا گام میں ایک ایف آئی آر درج ہے جبکہ چٹی بانڈے میں ملزم مقبول احمد ملک کے والد محمد جمال ملک کے نام درج مکان کو قرق کیا گیا جس کے خلاف بھی پولیس اسٹیشن ارا گام میں ایک ایف آئی آر درج ہے ۔
بیان میں کہا گیا’’یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ملزم جنگجو معاونین تھے اور دونوں کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا‘‘۔
بیان کے مطابق مذکورہ ملزموں کی جائیدادوں کو منسلک کرنے کا عمل یو اے (پی) ایکٹ ۲۵کے تحت بحکم صوبائی کمشنر کشمیر شروع کیا گیا۔
نوٹس کے مطابق مکان مالکان پر اتھارٹی کی اجازت کے بغیر مکانوں کی منتقلی یا ان کو لیز پر دینے ، بیچنے ، ان کی نوعیت کو تبدیل کرنے یا ان کو کسی بھی طریقے سے ڈیل کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل ایس آئی یو نے اننت ناگ میں عسکریت پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ایک ملزم کے گھر کو ضبط کرلیا۔ایس آئی یو نے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں محمد اسحاق ملک ولد محمد سیف اللہ ملک ساکنہ دھنویٹھ پورہ کوکرناگ کے گھر کو جو مبینہ طور پر عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث تھا کے رہائشی مکان کو منسلک کیا ہے۔ ایس آئی یو نے اسے دفعہ ۲۵ یو پی اے کے تحت منسلک کیا ہے۔
بتادیںکہ وزارت داخلہ نے حال ہی میں جموں و کشمیر پولیس کو ایسے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت دی جو پاکستان میں مقیم ہے اور جموں و کشمیر میں عسکری کارروائیوں کرارہے ہیں۔
اس سلسلے میں جموں کشمیر پولیس نے تقریباً۱۶۸ عسکریت پسندوں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا عمل شروع کیا ہے جن کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے۔ان عسکریت پسندوں میں ڈوڈہ سے ۱۱۸‘ کشتواڑ سے ۳۶؍ اور راجوری اور پونچھ اضلاع سے۱۴ شامل ہیں۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پلوامہ:لشکر طیبہ کے جنگجوکے گھر پر ایس آئی یو کا چھاپہ

Next Post

اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے دوران گلوکار منظور شاہ کی طبیعت خراب ‘داخل ہسپتال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم
اہم ترین

خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی‘تحقیقات کا حکم

2026-10-17
ُاین سی اور پی ڈی پی اکھٹا الیکشن لڑیں گی /فاروق‘محبوبہ
اہم ترین

جموںکشمیر کی سیاسی جماعتوں کی خاتون افسر سے مبینہ بدسلوکی کی مذمت 

2026-10-17
لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا
اہم ترین

لداخ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں‘اگلا اجلاس۲۲؍ اکتوبر کو نئی دہلی میں ہوگا

2026-10-17
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
اہم ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے تحفظ کیلئےضابطہ بندی کا معاملہ‘ سپریم کورٹ کامرکز سے جواب طلب

2026-10-17
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

لداخ میں ایک اور ضلع سانکو قائم، مجموعی تعداد آٹھ ہوگئی

2026-10-17
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس
اہم ترین

راجوری میں تلاشی کارروائی کے دوران آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ

2026-10-17
بغیر اجازت تعمیر ہونے والی سرکاری عمارتوں کو بجلی اور پانی کا کنکشن نہیں
اہم ترین

ملازمین کو پیشہ ورانہ آداب  برقرار رکھنے کی ہدایت‘ نامناسب زبان کے استعمال سے گریز کرنے پر زور

2026-10-17
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

ایس ایم سی کا وارڈ افسر رشوت  لینے کے الزام میں گرفتار

2026-10-17
Next Post
اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے دوران گلوکار منظور شاہ کی طبیعت خراب ‘داخل ہسپتال

اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے دوران گلوکار منظور شاہ کی طبیعت خراب ‘داخل ہسپتال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.