منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

تینوں دکانیں بند !

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہمیں لگتا ہے اور… ارو سو فیصد لگتا ہے کہ اپنے قائد ثانی ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب نے غلطی کی… یہ کہہ کر غلطی کی کہ ان سے پنچایتی انتخابات کا بائیکاٹ کرکے غلطی ہو ئی تھی… ایسی غلطی جس کو وہ مستقبل میں کبھی دہرانا نہیں چاہیں گے… مستقبل میں کبھی درائیں گے نہیں اور… اور بالکل بھی نہیں دہرائیں گے… ڈاکٹر صاحب نے یہ کہہ کر غلطی کی‘ ایسا ہمیںلگتا ہے ‘ ایسا ہمارا ماننا ہے ۔ اگر داکٹر صاحب اپنے اس فیصلے ‘دو بارہ کسی بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کے فیصلے‘ پر نظر ثانی کریں گے تو… تو ہمارے خیال میں یہ ان کیلئے اور ان کی جماعت‘دونوں کیلئے اچھا رہے گا کہ… کہ ایسا کرنے سے انکی عزت بچ جائیگی… اگر ابھی ان کی کچھ عزت بچ گئی ہے تو۔وہ کیا ہے اپنے چگ صاحب ‘ بی جے پی کے ترون چگ صاحب نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر میں تینوں خاندانوں … مفتی ‘ شیخ اور کانگریس کی دکانیں بند ہو ئی ہیں اور… اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو ئی ہیں۔ یعنی کشمیر … جموں کشمیر میں ان تینوں سیاسی جماعتوں کا کوئی مستقبل بھی نہیں ہے…ان کی سیاسی دکانیں مقفل ہو چکی ہیں… ایسا کہتے ہیں ترون چگ صاحب ۔ توصاحب !اب آپ ہی بتائیے کہ کیا ڈاکٹر صاحب کو بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لینا چاہئے …ضرور لینا چاہئے کیونکہ اگر یہ جناب ایسا کریں تو … تو انہیں ہار کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ آج نہیں توکل‘ کل نہیں تو پرسوں ‘پرسوں نہیں تو آنے والے برسوں میں کبھی نہ کبھی جموں کشمیر میں الیکشن تو ہوں گے ہی اور… اور ان الیکشن میں ان تینوں جماعتوں کی ہار یقینی ہے… یہ تینوں جماعتیں ہار جائیں گی اور… اور اس لئے ہار جائیں گی کیونکہ ان کی دکانیں بند ہو گئی ہیں…اور ڈاکٹر صاحب !اس عمر میں ہارنا آپ کیلئے مناسب نہیں ہے‘ پہلے ہی آپ لوگوں کی عزت کا بہت کچرا ہوا ہے … مزید کی گنجائش نہیں ہے… اس لئے آپ ہمارا مشورہ مان لیجئے اور… اور اِس یااُس بہانے الیکشن …اسمبلی الیکشن کا بائیکاٹ کیجئے … کہ … کہ ان الیکشن میں حصہ لینے کا آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہے… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ ترون چگ… بی جے پی کے ترون چگ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آپ تینوں خاندانوں کی دکانیں …سیاسی دکانیں بند ہو گئی ہیں اور… اور ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہوگئی ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہم سب ملی ٹینسی کے خلاف ہیں لیکن عام شہریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہونی چاہئے : آزاد

Next Post

سرمایہ کاری کا خوشگوار آغاز

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سرمایہ کاری کا خوشگوار آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.