منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

سرمایہ کاری کا خوشگوار آغاز

لیکن سرمایہ کاری محض سرمایہ کاری کے جذبہ کے تحت نہ ہو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-21
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

جموں وکشمیرمیں جس سرمایہ کاری کی باتیں گذشتہ تین سال سے کی جارہی ہیں اُس سرمایہ کاری کا عملاً آغاز ہوگیاہے۔ سرینگر کے قرب وجوار میں سیمپورہ میں دس لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ایک وسیع وعریض مجوزہ مال کا سنگ رکھا گیا ہے جس پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے مطابق ۲۵۰؍ کروڑ روپے کی لاگت آئیگی۔ مال کی سرمایہ کاری براہ راست ہوگی۔
جموں وکشمیر بھی سرمایہ کاری کے راڈار پر اب نظرآئے گا یہ سب سے بڑی خوشی کی بات ہے اور اس خوشی سے بڑھ کر اس نوعیت کے پروجیکٹوں اور متوقع سرمایہ کاریوں کی طفیل نہ صرف کچھ حد تک پڑھے لکھے ، ہنرمند اور غیر ہنر مند نوجوانوں کو بلواسطہ اور بلاواسطہ روزگار دستیاب ہوگا بلکہ جموں وکشمیرکے مجموعی لینڈ سکیپ میں بھی نمایاں تبدیلیاں نظرآئینگی۔ اس نوعیت کی سہولیات ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ اور جموںوکشمیر کی سیاحت پر رخت سفر باندھنے کی تحریک دینے کا بھی متحرک ثابت ہوسکتا ہے۔
آزادی کے بعد ملک کے مختلف حصوں اور خطوں میں سرمایہ کاری کی جاتی رہی ہے ۔ پبلک اور پرائیوٹ دونوں سیکٹروں میں بھاری سرمایہ کاری کا عمل جاری رہا لیکن جموں وکشمیر باالخصوص وادی کشمیر ایسی کسی بھی نوعیت کی سرمایہ کاری سے محروم رہا۔ یہاں تک کہ پبلک سیکٹر میں جو سرمایہ کاری ان گذری دہائیوں کے دوران ہوتی رہی اُس کا عدد اور حجم خود شرمسار ہے۔ یہ صحیح ہے کہ کانگریس کی زیر قیادت مرکزی حکومتوں نے کشمیر میں ایچ ایم ٹی نام کی گھڑی ساز فیکٹری قائم کی ، ٹیلی فون سے وابستہ ایک ذیلی ادارے کو وجود بخشتا گیا، اپنی ضرورت کے مطابق کچھ ذیلی ادارے قائم کئے گئے لیکن ان سے زیادہ سے زیادہ سو دو سو کے قریب افراد کو روزگار مل سکا اور وہ بھی وقت کے گذرتے ہاتھ سے جاتا رہا، آج کی تاریخ میں نہ وہ ٹیلی فون ادارہ کہیں نظرآرہاہے اور نہ ہی گھڑی ساز فیکٹری جسے کشمیر میں عرف عام میں ایچ ایم ٹی کے نام سے شناخت حاصل ہوئی تھی۔
بے شک اُس مخـصوص مدت کے دوران چند ایک یونٹ کشمیرمیں قائم کئے گئے جن کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ریاستی حکومت نے نہ صرف اراضی تقریباً مفت لیز پر الاٹ کی بلکہ کروڑوں کی سبسڈی بھی فراہم کی اور ٹیکس پر بھی چھوٹ دی گئی۔لیکن وہ چور اور فراڈ ہی ثابت ہوئے، سبسڈی کی رقم اپنی تجوریوں کی زینت بنائی، ٹیکس سے مل رہی چھوٹ سے بھی فائدہ حاصل کیا اور موقعہ ملتے ہی رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔ سٹیٹ ہاتھ ملتی رہی جبکہ اہل وادی بھی یہ طرز مخصوص دیکھ کر حیران وششدر رہے۔ حکومت نے ایسے جعلسازوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، کی بھی ہوگی تو عوامی سطح پر اس حوالہ سے آج تک سالہاسال گذرنے کے باوجود کوئی جانکاری نہیں۔اسی طرح بالی ووڈ سے وابستہ ایک سرکردہ فلم ساز نے بھی ایک فلم بنانے کیلئے ریاست سے لاکھوں کی رقم حاصل کی لیکن وہ فلم سالہاسال گذرنے کے باوجود آج تک پردہ سیمیں پر جلوہ گر نہ ہوسکی۔
بہرحال معاملات تو بہت سارے ہیں جو ماضی کی تلخیوں سے وابستہ ہیں اور جن کا خیال آتے ہی سکون برباد ہو جاتا ہے۔ توقع ہے کہ اب کی بار اور اب سے آگے اس نوعیت کی تلخیوں کا نہ اعادہ ہوگا اور نہ کسی بھی ایڈمنسٹریٹو سطح پر ایسے کسی اعادہ کی اجازت دی جائیگی۔ چند برس قبل جس سرمایہ کاری کا خاکہ پیش کیاگیا ہے اُس خاکہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سنجیدہ مگر کارگر عملی اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ اوسط شہری ان خاکوں کو حقیقت کے روپ میں تبدیل ہوتا دیکھنے کا منتظر ہے۔
ریاستی ایڈمنسٹریشن اس توقع کا بار بار اظہار کررہی ہے کہ جموںوکشمیر میں سرمایہ کاری کے تعلق سے اب تک جو تجاویزموصول ہوئی ہیں ان کی مالیت تقریباً ۶۵؍ ہزار کروڑ روپے ہے۔ اس تعلق سے پارلیمنٹ میں گذشتہ دنوں سرکاری طور پر کچھ اعداد وشمارات پیش کئے گئے جن کا تعلق سال ۱۸۔۲۰۱۷ء سے اب تک یعنی اس سال جنوری تک ہوئی سرمایہ کاری سے ہے۔ پارلیمنٹ کو بتایاگیا اس سال جنوری تک گذشتہ مالی سال کے دوران ۱۵۴۷ ؍کروڑ روپے مالیت کی سرمایہ کاری کی پیشکش موصول ہوئی ہے جو اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ سال ۱۸۔۲۰۱۷ء سے سال ۲۲۔۲۰۲۱ کے دوران ۵؍برسوں میں بحیثیت مجموعی ۶۶۔۲۵۱۷ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے یا سرمایہ کاری سے متعلق تجاویز موصول ہوئی ہیں۔
جموں وکشمیر میں جو سرمایہ دار سرمایہ کاری کے خواہش مند ہیں ان کیلئے مختلف نوعیت کی سہولیات، چھوٹ ، مراعات مختص کی جارہی ہیں یہاں تک کہ تجاویز ؍پیشکش موصول ہونے کی تاریخ سے اگلے ۱۵؍ روز کے اندر اندر ان کے حق میں زمین کی الاٹمنٹ کی پیشکش بھی موجودہے۔ متوقع سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات وقف کرنا سرمایہ کاری کی بُنیادی ضرورت بھی ہے اور سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل بھی، لیکن یہ بات بھی ناگزیر ہے کہ جو سرمایہ کاری کشمیر اور جموں میں متوقع ہے وہ سرمایہ کاری کس حد تک مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی گنجائش رکھتا ہے اور کیا ان کے حق میں کروڑوں مالیت کی اراضیاں الاٹ کرتے وقت ان سے اس روزگار کی فراہمی کے تعلق سے کوئی گارنٹی لی جارہی ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کی تمام تر ذمہ داری ایڈمنسٹریشن کی ہے کہ وہ عوام کی توقعات ، جذبات ، خواہشات ، روزگاراور ضروریات کی تکمیل کے تعلق سے ضمانتوں کو حاصل بھی کریں اور عمل آوری کے حوالہ سے یقینی بھی بنائیں۔
سرمایہ کاری کے حوالہ سے یہ بات بھی دھیان میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ ترجیح اُن شعبوں کو دی جائے جن کی عوامی اور انتظامی سطح پر کمی محسوس کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں شعبوں کی نشاندہی اگر چہ پہلے سے موجود ہے لیکن سرمایہ کاری کو محض سرمایہ کاری کے جذبے کے تحت حوصلہ افزائی کرنے سے جموںوکشمیر کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ایسی کوئی بھی سرمایہ کاری وقت کے گذرتے بوجھ کاہی روپ دھارن کرسکتی ہے۔ ہیلتھ ،ایجوکیشن ، زراعت، ہارٹیکلچر ، ہینڈی کرافٹس، پیداواری شعبوں ، سیاحت ، کچھ ایسے مخصوص شعبے ہیںجو ترجیح کے منتظر ہیں۔
اُمید کی جارہی ہے کہ ایڈمنسٹریشن ضرورت کی سرمایہ کاری کو ترجیح دے گی اور ترجیح دیتے وقت جموںوکشمیر کے پشتنی باشندوں کی خواہشات ، کلچر ،تمدن، زبان وادب اور عقیدوں کا احترام بھی یقینی بنانے کو اپنا حرف اول قرار دے گی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تینوں دکانیں بند !

Next Post

نیرج ٹریننگ کے لیے ترکی جائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
نیرج نے پاو نورمی گیمز میں قومی ریکارڈ توڑا، چاندی کا تمغہ جیتا

نیرج ٹریننگ کے لیے ترکی جائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.