بدھ, مارچ 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ٹیم انڈیا وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرنے اترے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-19
in کھیل
A A
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عبدالرزاق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے زیادہ فٹ قرار دیدیا

کرائسٹ چرچ ون ڈے بارش کی نذر، سری لنکا کا ورلڈ کپ کوالیفائی مشکل

وشاکھاپٹنم//تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں ایک۔صفر سے سبقت حاصل کرکے پرجوش ٹیم انڈیا کا آئندہ ہدف وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جیت حاصل کرکے ٹرافی پر قبضہ کرنا ہوگا۔ اس میچ میں باقاعدہ کپتان روہت شرما ٹیم میں واپسی کررہے ہیں۔
ہاردک پانڈیا کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں شاندار شروعات کی تھی۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا باقاعدہ کپتان روہت شرما کے بغیر میدان میں اتری تھی۔
پہلے ون ڈے کی بات کریں تو ایشان کشن نے شبمن گل کے ساتھ اوپننگ کی اور وہ کوئی تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔ تاہم اس میچ میں ٹیم انڈیا کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام رہا۔ شاندار فارم میں چل رہے شبمن گل اور وراٹ کوہلی کا بلہ بھی کام نہ کر سکا تھا۔
دوسرے ون ڈے میں روہت شرما کی واپسی ہوگی، ایسی صورتحال میں ایشان کشن کا ٹیم سے باہر ہونا تقریباً یقینی ہے کیونکہ پہلے میچ میں کے ایل راہل نے اچھی وکٹ کیپنگ کے ساتھ میچ وننگ اننگز کھیلی، جبکہ ایشان کشن نے بلے بازی میں کوئی خاص تعاون نہیں دیا۔ اس کے علاوہ اگر وشاکھاپٹنم کی وکٹ پر اسپنرز سے مدد ملنے کی امید ہے تو شاردل ٹھاکر کی جگہ اکشر پٹیل کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
ایشان یا سوریہ دونوں میں سے کسی ایک کو جگہ ملنے کا امکان ہے۔ سوریہ کمار یادو بھی ون ڈے فارمیٹ میں اپنی جگہ کی تصدیق نہیں کر پا رہے ہیں۔ سوریہ نے اب تک کل 27 ون ڈے کھیلے ہیں جن میں ان کی اوسط صرف 27.06 رہی ہے اور انہوں نے صرف دو نصف سنچری اننگز کھیلی ہیں۔ ایسے میں سوریہ کمار یادو کی جگہ بھی خطرے میں ہے لیکن انہیں دوسرے ون ڈے میں موقع دیا جا سکتا ہے کیونکہ شریس ائیر کے زخمی ہونے کے بعد سلیکٹرز نے ان کی جگہ کسی اور بلے باز کو شامل نہیں کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایشان کشن اور سوریہ کمار یادو میں سے کسی ایک کھلاڑی کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور ایشان کشن کےباہر ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔
ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے بولنگ کرتے ہوئے ابتدائی وکٹ حاصل کی لیکن پھر بڑی شراکت کو ہونے سے نہ روک سکی۔ پہلی وکٹ 5 رنز پر گرنے کے بعد دوسری وکٹ 77 کے اسکور پر گری۔ اس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے بھی 50 سے زائد رنز کی شراکت ہوئی۔ گیندبازوں کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بلے بازوں کو پارٹنرشپ بنانے سے روکنا ہو گا۔
پہلے میچ میں محمد شامی اور محمد سراج نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ شاردول ٹھاکر کو تیسرے فاسٹ بولر کے طور پر موقع مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم انڈیا میں کسی تبدیلی کا امکان بہت کم ہے۔ کے ایل راہل نے پہلے ون ڈے میں بلے کے ساتھ اور رویندر جڈیجہ نے دونوں بلے اور گیند سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ گیندبازوں کی بات کریں تو محمد شامی اور محمد سراج نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، دونوں نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ کلدیپ یادو نے بھی اچھی گیند بازی کی۔ شاردل ٹھاکر کو کوئی وکٹ نہیں ملی۔
دوسری طرف آسٹریلیا کی ٹیم کی بات کریں تو تبدیلی کے امکانات کم ہیں۔ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر انجری کے باعث پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ اگر وہ دوسرے ون ڈے سے پہلے فٹ ہو جاتے ہیں تو انہیں مارنس لیبوشگن کی جگہ موقع مل سکتا ہے۔ ٹریوس ہیڈ کے ساتھ اوپننگ کرنے والے مچل مارش نیچلی صف میں بلے بازی کر سکتے ہیں۔ پہلے میچ میں انہوں نے بطور اوپنر شاندار بلے بازی کی اور 65 گیندوں پر 81 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے ہندوستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون:
روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادیو، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور محمد سراج۔

 

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ولیمسن اور نکولس کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے 580 رن بناکرسری لنکا پر گرفت مضبوط کی

Next Post

سنبھل:کولڈ اسٹور کا مالک گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی
کھیل

عبدالرزاق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے زیادہ فٹ قرار دیدیا

2023-03-29
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
کھیل

کرائسٹ چرچ ون ڈے بارش کی نذر، سری لنکا کا ورلڈ کپ کوالیفائی مشکل

2023-03-29
ٹیم کا اچھا ماحول پرفارمنس میں مدد دیتا ہے، اعظم خان
کھیل

اعظم خان پرمداح کی اشاروں میں تنقید

2023-03-29
افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان
کھیل

ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ ہے، راشد خان

2023-03-29
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
کھیل

ایک خواب پورا ہوا، گلبدین نائب

2023-03-28
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

اب شائقین آئی پی ایل میں کمنٹری کے سب ٹائٹلز پڑھ سکیں گے

2023-03-28
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
کھیل

بی سی سی آئی کی اپیل کے بعد اندور کی پچ ریٹنگ میں تبدیلی

2023-03-28
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

بی سی سی آئی کے نئے معاہدے میں جڈیجہ کو ملی ترقی، کئی کھلاڑیوں کا ہوا ڈیموشن

2023-03-28
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

سنبھل:کولڈ اسٹور کا مالک گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.