بدھ, مارچ 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ولیمسن اور نکولس کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ نے 580 رن بناکرسری لنکا پر گرفت مضبوط کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-19
in کھیل
A A
کورونا سے متاثر ولیمسن دوسرے ٹیسٹ سے باہر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عبدالرزاق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے زیادہ فٹ قرار دیدیا

کرائسٹ چرچ ون ڈے بارش کی نذر، سری لنکا کا ورلڈ کپ کوالیفائی مشکل

ویلنگٹن// کین ولیمسن (215) اور ہنری نکولس (ناٹ آؤٹ 200) کی ڈبل سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 580 رنز بناکر میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے جبکہ سری لنکا نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل 26 رنز پر دو وکٹیں گنوادیں اوراس پر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کا خطرہ ہے۔
پہلے ٹیسٹ میں میچ وننگ سنچری بنانے والے ولیمسن نے یہاں بھی اپنی بہترین کارکردگی جاری رکھتے ہوئے 296 گیندوں پر 23 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 215 رنز بنائے۔ نکولس نے ان کا ساتھ دیا اور نیوزی لینڈ کی اننگز ڈکلیئر ہونے پر 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نکولس نے اپنی 240 گیندوں کی اننگز میں 15 چوکے اور چار چھکے لگائے۔
نیوزی لینڈ نے دن کا آغاز 155/2 پر کیا اور ولیمسن نے 26 کے اسکور پر کھیلتے ہوئے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کوئی خطرہ مول لیے بغیر اپنی 28ویں ٹیسٹ سنچری بنائی اور پھر اسے اپنی چھٹی ڈبل سنچری میں تبدیل کر دیا۔
ولیمسن اور نکولس نے تیسری وکٹ کے لیے 363 رنز کی زبردست شراکت قائم کی جس نے سری لنکا کو مقابلے میں بہت پیچھے دھکیل دیا۔ ولیمسن کی وکٹ گرنے کے بعد نکولس نے ڈیرل مچل کے ساتھ 49 رنز اور بلنڈل کے ساتھ 50 رنز کی شراکت داری کی۔ مچل نے 12 گیندوں پر 17 رنز بنائے جبکہ بلنڈل 17 گیندوں پر 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نکولس نے 240 ویں گیند پر اپنی ڈبل سنچری بنائی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے 580/4 پر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔
سری لنکا کے گیندباز جہاں ٹاس جیت کر بھی پچ کا صحیح استعمال نہیں کر سکے وہیں نیوزی لینڈ نے دن کا کھیل ختم ہونے سے قبل دو وکٹیں لے کر مخالف ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
میٹ ہنری نے بلیک کیپس کو پہلی کامیابی اس وقت دلائی جب اوشاڈا فرنینڈس (چھ رنز) کو وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ کرایا، جب کہ سات سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے ڈگ بریسویل نے کوسل مینڈس کو صفر پر آؤٹ کیا۔ دن کے کھیل کے اختتام پر دیموتھ کرونارتنے (ناٹ آؤٹ 16) اور نائٹ واچ مین پربھات جے سوریا (4 ناٹ آؤٹ) کریز پر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔

 

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شکیب ون ڈے میں 7000 رنز اور 300 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنے

Next Post

ٹیم انڈیا وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرنے اترے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کرکٹ شائقین نے بابر اعظم پر تنقید کرنیوالے شاہد آفریدی کی کلاس لے ڈالی
کھیل

عبدالرزاق نے ویرات کوہلی کو بابر اعظم سے زیادہ فٹ قرار دیدیا

2023-03-29
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
کھیل

کرائسٹ چرچ ون ڈے بارش کی نذر، سری لنکا کا ورلڈ کپ کوالیفائی مشکل

2023-03-29
ٹیم کا اچھا ماحول پرفارمنس میں مدد دیتا ہے، اعظم خان
کھیل

اعظم خان پرمداح کی اشاروں میں تنقید

2023-03-29
افغان ٹیم کو زیادہ انٹرنیشنل کرکٹ ملنی چاہیے، راشد خان
کھیل

ہمارا اگلا ہدف ورلڈ کپ ہے، راشد خان

2023-03-29
ایشیا کپ: افغانستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست
کھیل

ایک خواب پورا ہوا، گلبدین نائب

2023-03-28
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے
کھیل

اب شائقین آئی پی ایل میں کمنٹری کے سب ٹائٹلز پڑھ سکیں گے

2023-03-28
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز
کھیل

بی سی سی آئی کی اپیل کے بعد اندور کی پچ ریٹنگ میں تبدیلی

2023-03-28
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

بی سی سی آئی کے نئے معاہدے میں جڈیجہ کو ملی ترقی، کئی کھلاڑیوں کا ہوا ڈیموشن

2023-03-28
Next Post
سال 2022 کے ٹیسٹ میچوں میں وراٹ اور راہل بری طرح ناکام ، رشبھ پنت بہترین بلے باز

ٹیم انڈیا وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ کرنے اترے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.