بدھ, مارچ 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

نئی صف بندی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-18
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دین اور مسجد

ماہ صیام:’کمانے‘ کا مہینہ

صاحب یہ چل کیا رہاہے… یہ دنیا میں ہو کیا رہا ہے … اور جو ہو رہا ہے ‘ اللہ میاں کی قسم بڑا اچھا ہو رہا ہے… اچھا اس لئے ہو رہا ہے کیونکہ … کیونکہ ہمیں اس میں مزہ آرہا ہے… مزہ اس لئے آرہاہے کیونکہ …امریکہ ‘ جو عالمی پولیس مین کا رول ادا کرتا آیا ہے اور… اور کئی دہائیوں کرتاآیاہے … اس رول کو نبھاتے نبھاتے اس نے معصوموں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لئے تھے… ہزاروں اور لاکھوں معصوموں کے خون سے… وہ اب حاشیہ پر چلا جارہا ہے… اس کا عالمی پولیس مین بنے رہنے کاخواب اب ٹوٹ رہا ہے اور… اور اللہ میاں کی قسم بڑی تیزی سے ٹوٹ رہا ہے… ہم سب نے سوچا تھا کہ آج نہیں تو کل … کل نہیں تو پرسوں ‘لیکن ایک دن ضرور سعودی عرب اور ایران میں تعلقات… سفارتی تعلقات بحال ہو جائیں گے… لیکن اللہ میاں کی قسم یہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ تعلقات کی بحالی میں چین ثالث کا کردار ادا کرے گا … امریکہ نہیں ‘ بالکل بھی نہیں ۔سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کی بحالی سے زیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ چین کی ثالثی میں ہوا اور… اور امریکہ ہاتھ ملتے رہ گیا… یہ اپنے آپ میں ایک بڑی بات ہے‘ جس کے دور رس نتائج ہوں گے… کہ… کہ بات یہیں پر ختم نہیں ہو رہی ہے… یوکرین میں جاری جنگ سے بھی عالمی سطح پر ایک نئی صف بندی دیکھنے میں آ رہی ہے اور… اور اس نئی صف بندی میں بھی امریکہ دور دور تک کہیں دکھائی نہیں دے رہا ہے کہ … کہ خبر یہ ہے کہ چین کے صدر ‘ روس کے ہم منصب کی دعوت پر ماسکو جا رہے ہیں… موسم کا حال چال دیکھنے اور پو چھنے نہیں بلکہ یوکرین میں جو ہو رہا ہے… دنیا میں دوسرے ممالک میں جو ہو رہا ہے ‘ اس پر بات چیت کیلئے … خیالات کا تبادلہ کرنے کیلئے …کہ ابھی دو دن پہلے ہی شام کے صدر نے روس کے صد ر سے ملاقات کی تھی… اور بائیڈن کا امریکہ دور سے تماشہ دیکھتا رہ گیا…اور اس لئے رہ گیا کہ… کہ ہرعروج کا زوال ہوتا ہے… ہم یہ تو نہیں کہہ رہے ہیں کہ … کہ امریکہ کا زوال شروع ہو گیا ہے… ہم ایسا بالکل بھی نہیں کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک بڑی بات ہے جو ہمارے جیسے چھوٹے منہ سے نہیں کہی جا سکتی ہے… ہاں البتہ ہم اتنا ضرور کہہ رہے ہیںکہ… کہ امریکہ کا دنیا پر جو دبدبہ تھا وہ کم ہورہا ہے… امریکہ جو عالمی پولیس مین کا رول نبھاتا آیا ہے… اس رول کو اس سے چھیننے کیلئے کچھ ایک قوتوں ‘ کچھ ایک طاقتوں ‘ کچھ ایک ممالک کا دنیا میں ظہور ہوا ہے اور… اور دنیا میں جو کچھ ہو رہاہے وہ بھی اسی بات کی چغلی کھا رہا ہے اور… اور سو فیصد کھا رہا ہے ۔ ہے نا؟

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کرن بھائی پٹیل:خود کو پی ایم او کا افسر ظاہر کرنے والا جعلساز عدالتی تحویل میں

Next Post

سابق گورنر ست پال ملک کا وائویلا

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دین اور مسجد

2023-03-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ماہ صیام:’کمانے‘ کا مہینہ

2023-03-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

صبر…بس تھوڑ اصبرکرنا سیکھ لیجئے

2023-03-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

2023-03-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

2023-03-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور جی ۲۰ اجلاس

2023-03-22
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

تینوں دکانیں بند !

2023-03-21
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کانگریس کے سایہ سے بھی دور

2023-03-19
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

سابق گورنر ست پال ملک کا وائویلا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.