منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

سابق گورنر ست پال ملک کا وائویلا

پھر بھی کشمیرکو ان سے کوئی گلہ نہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-18
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

جموںوکشمیرکے سابق گورنر ست پال ملک گورنر کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد خود کو مختلف طریقوں سے خبرو نظر میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کبھی کسانوں کے معاملات کے حوالہ سے تو کبھی جموںوکشمیر میںاپنے عہدکے دوران کچھ ایسے معاملات کے حوالہ سے کہ جن کے بارے میں خود آج تک وہ کوئی وضاحت نہیں دے سکے ہیںبیانات کا سہارا لے کر بادی النظرمیں سرگرم نظرآرہے ہیں۔
لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔ وہ خود کو اب بے کار اور بے روزگار پارہے ہیں اور نزاعی بیانات دے کر اپنی اہمیت جتلانے کی زبردست کوشش کررہے ہیں۔ وہ حکومت وقت کو بھی خاص طور سے نشانہ بنارہے ہیں اور وزیراعظم نریندرمودی کو خصوصی طور سے یہ کہکر نشانہ بناکر انہیں اپنی تنقید کی زد میں لارہے ہیں کہ وہ حساس نوعیت کے معاملات میںغلط فیصلے کر رہے ہیںجس سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے یا پارٹی کی شبیہ عوام میں خراب ہورہی ہے۔
ست پال ملک نے اب حالیہ چند دنوں کے دوران اپنی سیکورٹی کے تعلق سے انٹریو دیئے ہیں اور مسلسل دعویٰ کررہے ہیں کہ انہیں جو زیڈ(Z) سیکورٹی دی گئی تھی وہ واپس لی گئی ہے اور صرف ایک سکیورٹی اہلکار کو تعینات کیاگیاہے لیکن وہ بھی ڈیوٹی پر نہیں آرہا ہے۔ ست پال ملک کا کہنا ہے کہ انہوںنے متعلقہ وزارت کو اس حوالہ سے اپنی تشویشات سے آگاہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ وہ دہشت گرد وں کے نشانے پر ہیں۔ ان کا اشارہ واضح طور سے کشمیرکی طرف ہے۔
جھوٹ کے پائوں کہاں؟ ست پال ملک جب گورنر کے آئینی عہدے پر فائز تھے تو وہ جموں وکشمیر کے معاملات اور گردوپیش میں پیش آمدہ معاملات کے حوالہ سے جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے۔ جب جب بھی ان کی توجہ ان معاملات ، ان کی سنگینی اور ان سے معاشرتی سطح پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی طرف مبذول کرائی جاتی رہی تو وہ انہیں افواہ قرار دیتے رہے اور بار بار لوگوں سے تلقین کرتے رہے کہ وہ ان افواہوں پر گان نہ دھریں۔
لیکن کچھ ہی دن بعد جب یہی ان کے بقول افواہیں حقیقت کا روپ دھارن کرسامنے آتی رہی تو وہ ان کی لاعلمیت ہی ظاہر کرتے رہے ۔ البتہ وہ خود اپنے بیانات اور تبصروں کی وساطت سے اوسط کشمیری کو یہ کہکر کورپٹ جتلاتے رہے کہ ان کے گھر محل نما ہیں، جن میں بیک وقت کئی کئی بیڈروم اور منسلکہ واش روم ہیں جبکہ باقی گھر کے حصے تمام تر آسائشوں اور قیمتی قالینوں سے سجے ہیں لیکن ساتھ نہ معلوم کس مصلحت سے کام لیتے ہوئے جموں وکشمیر سے باہر کچھ میڈیا ہائوسوں پر بار بار یہ کہکر تنقید کرتے رہے کہ وہ کشمیر یوں کو عفریت کے طور پیش کرکے ان کے لئے مشکلات پید اکررہے ہیں۔
لیکن ایک واضح حقیقت یہ رہی ہے کہ جب تک وہ جموں وکشمیر میںگورنر کے عہدے پر فائز رہے وہ اگر چہ بھر پور سکیورٹی حصار میں رہے، جو کہ عہدے اور رتبہ کے تعلق سے ان کا استحقاق تھا لیکن وہ دہشت گردوں کے نشانے پر تھے یا کسی گروپ نے دھمکی دی تھی ایسی کوئی اطلاع اُس ساری مدت کے دوران عوامی مشاہدے میں نہیں رہی۔ اب اس وقت یہ کہنا کہ وہ دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں یا انہیں کوئی خطرہ لاحق ہے جذباتی اور سیاسی بلیک میلنگ ہے اور کشمیر کو بدنام کرنے اوران کی کردار کشی کے مترادف ہے۔
بے شک ست پال ملک کو اپنی پارٹی ، اپنے ساتھیوں اور حکومت سے کچھ مسائل ہوں، ناراضگیاں ہوں یا کچھ اختلافات بھی ہوسکتے ہیں جنہیں وہ کسی دوسرے لہجہ اور انداز اختیار کرکے زبان دے رہے ہیں لیکن کشمیر کی طرف اپنی غلط انگلی اُٹھاکر وہ جس بلیک میلنگ اور کردارکشی پر اُتر آئے ہیں وہ انہیں زیب نہیں دیتی۔
کشمیرنے گذشتہ ۷۵؍ برس کے دوران کئی گورنر اپنے عہدے پر راج بھون میں متمکن ہوتے دیکھے ہیں جن کی اکثریت کے بارے میں کہاجاسکتاہے کہ اپنی آئینی ذمہ داریوں اور فرائض کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ وہ بحیثیت مجموعی عوامی فلاح اور ترقی کیلئے بھی کچھ نہ کچھ کرداراداکرتے رہے۔ کبھی اورکسی بھی مرحلہ پر انہوںنے کشمیریوں کی کردار کشی نہیں کی اور نہ ہی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی جھوٹ کا سہارا لے کر کہا ہو کہ یہ افواہ ہے۔ البتہ کشمیر کے تعلق سے جھوٹ کا سہارا لینے اور عوام کی عمومی کردارکشی کے حوالہ سے جو دونام سامنے آتے ہیں ان میں ایک نام ست پال ملک کا ہے جس میں کوئی دو رائے نہیں۔
سکیورٹی کا حصار واپس لینے کے ست پال ملک کے بیانات پر جوردعمل سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ ظاہر کرچکے ہیں وہ ست پال ملک پر طنز اور چوٹ کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہیں یاد دلارہا ہے کہ جب وہ اقتدار میں تھے اور جموں وکشمیر میں اکیلے سیاہ وسفید کے ماملک تھے تو انہوںنے خود سیاسی لیڈر شپ کی سکیورٹی کے ساتھ کس نوعیت کا کھلواڑ کیاتھا۔ لیکن اس کے باوجود ہمیں ست پال ملک کے ساتھ ہمدردی ہے اور حکومت کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے دیرینہ ساتھی اور گورنری کے عہدوں پر فائز رہی شخصیت کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائے اور عوامی سطح پر ایساکوئی تاثر پیدا نہ ہونے دے کہ حکومت اس کی تنقید اور فیصلوں کے حوالہ سے اس کی مخالفت کے ردعمل میں سخت لہجہ اور اپروچ اختیار کررہی ہے۔ست پال ملک جس حد تک سکیورٹی کے اہل اور حقدار ہیں اُس حد تک انہیں سکیورٹی فراہم کی جانی چاہئے اور مرکزی وزارت داخلہ سے بھی یہی مخلصانہ اپیل کریں گے کہ وہ اپنے دیرینہ مگر فی الوقت ناراض ساتھی جو اپوزیشن جیسا رول اور کردار اداکررہا ہے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنائیں اگر وہ واقعی کوئی خطرہ محسوس کررہے ہیں۔
ست پال ملک کشمیر سے قدم قدم پر جھوٹ بولتے رہے، کشمیر کے بارے میں غلط بیانی کرتے رہے اور کشمیریوں کی کردارکشی کرتے رہے ہیں اس کے باوجود کشمیر ان کے بارے میں کوئی دُشمنانہ نظریہ یا اپروچ نہیں رکھتا، انہیں گورنر کے عہدے کیلئے نامزد کیاگیا، راج بھون میں فائز رہے، جس طرح سے بھی ان سے ہوسکا وہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو نبھاتے رہے چاہئے اس نبھاہ کے دوران انہوںنے کتنے ہی جھوٹ بولے ہوں، کشمیر کو آج کی تاریخ میں ان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، البتہ ان کا دور اقتدار ان کی کہنی اور کرنے کے حوالہ سے عصری تاریخ کا ان مٹ باب ضرور بن چکا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئی صف بندی

Next Post

پی ایس ایل 8: بابر اعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

پی ایس ایل 8: بابر اعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.