اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پارلیمانی کمیٹی کی سول سروس امتحان کا عمل۱۵ ماہ کے بجائے چھ ماہ میں مکمل کرانے کی سفارش

’ بھرتی کا طویل اور وسیع عمل امیدواروں کا سال ضائع کرتا ہے ‘ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی بہت زیادہ اثر پڑتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-17
in مقامی خبریں
A A
پارلیمانی کمیٹی کی سول سروس امتحان کا عمل۱۵ ماہ کے بجائے چھ ماہ میں مکمل کرانے کی سفارش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

نئی دہلی//
پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے سول سروسز میں بھرتی کیلئے یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحان کا پورا عمل چھ ماہ کے اندر مکمل کرنے کی سفارش کی ہے اور کہا کہ اس میں اس وقت امیدواروں کا ایک سال برباد ہوتا ہے اور ان کی ذہنی اور جسمانی صحت بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے ۔
وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن سے منسلک راجیہ سبھا کے رکن سشیل کمار مودی کی سربراہی میں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے سال۲۴۔۲۰۲۳کیلئے گرانٹ کیلئے محکمہ کے مطالبات پر اپنی ۱۲۶ویں رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت سول سروسز کے امتحان کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے سے حتمی نتائج کے اعلان میں تقریباً ۱۵ماہ لگ جاتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا’’کمیٹی کا خیال ہے کہ بھرتی سے متعلق کوئی بھی امتحان عام طور پر چھ ماہ سے زیادہ لمبا نہیں ہونا چاہیے ‘‘۔
کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ بھرتی کا طویل اور وسیع عمل امیدواروں کے کئی سال ضائع کرتا ہے ۔ یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی بہت زیادہ اثر پڑتا ہے ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ یو پی ایس سی کو’بھرتی کے عمل کے معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر‘بھرتی کے عمل کو مکمل کرنے میں لگنے والے وقت کو نمایاں طور پر کم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
کمیٹی نے نوٹ کیا کہ کمیشن کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ سول سروسز کے ابتدائی امتحان کی جوابی کلید بھرتی امتحان کا عمل ختم ہونے کے بعد جاری کی جاتی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ امیدوار کو امتحان کے اگلے مرحلے میں جانے سے پہلے جوابی کلید کو چیلنج کرنے کا موقع نہیں ملتا ہے ۔ کمیٹی کو امتحان کو زیادہ منصفانہ، شفاف اور امیدواروں کے موافق بنانے کیلئے یو پی ایس سی کو لوگوں کی رائے لینی چاہیے ۔
کمیٹی نے کہا کہ اس نے اپنی پچھلی رپورٹوں میں۲۰۱۰سے سول سروسز امتحان کی اسکیم میں کمیشن کی جانب سے انتظامیہ اور امیدواروں پر کی گئی تبدیلیوں کے اثرات کا مطالعہ کرنے کی سفارش کی تھی۔ کمیٹی نے کمیشن کی طرف سے تشکیل دی گئی بسوان کمیٹی کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا ہے لیکن کہا کہ اس کی سفارشات امتحان کے لیے اہلیت، نصاب، اسکیم اور پیٹرن سے متعلق ہیں۔
کمیٹی نے ایک بار پھر وزارت سے کہا ہے کہ وہ ایک ماہر کمیٹی تشکیل دے اور ماہرین کا ایک گروپ یا کمیٹی تشکیل دے جو پچھلے سال یو پی ایس سی امتحانات کے نصاب، پیٹرن اور اسکیم میں تبدیلیوں، بھرتی کے معیار اور مجموعی طور پر انتظامیہ پر اس کے اثرات کا جائزہ لے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسلمانوں کو عقائد کی بنیاد پر ہراساں، گرفتار اور قتل تک کیا جاتا ہے، انٹونی بلنکن

Next Post

اوڑی میں ایل او سی کے قریب منشیات بر آمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
اوڑی میں ایل او سی کے قریب منشیات بر آمد

اوڑی میں ایل او سی کے قریب منشیات بر آمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.