منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

پولیس نے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جانے سے روک دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-16
in قومی خبریں
A A
ای ڈی نے بالی وڈ اداکارہ فرنینڈس کے 7 کروڑ کا اثاثہ ضبط کیا

Enforement

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

نئی دہلی// پولیس نے آج وجے چوک پر اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی جانچ کا مطالبہ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کے مارچ کو روک دیا اور انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جانے کی اجازت نہیں دی۔
کانگریس سمیت 18 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس سے ایک مارچ شروع کیا تاکہ ڈائریکٹوریٹ کے ہیڈکوارٹر میں اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف انفورسمنٹ کو میمورنڈم پیش کیا جاسکے ، تاہم پولیس نے دفعہ 144 کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں وجے چوک پر ہی روک دیا۔
راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے بعد میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر پرامن طریقے سے اڈانی اسکام کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو میمورنڈم پیش کرنا چاہتے تھے ، لیکن پولیس نے ایسا نہیں ہونے دیا۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ہم اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تاہم بی جے پی اس کمیٹی کے قیام کی اجازت نہیں دینا چاہتی کیونکہ کرپشن بے نقاب ہوگی اور بی جے پی کا اصلی چہرہ سب کے سامنے آجائے گا۔
مارچ میں حصہ لینے والے دیگر قائدین میں مارکسی ونے وشوام، ایلارام کریم، ڈی ایم کے کے ٹی آر بالو، سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، شیو سینا کے سنجے راوت اور بھارت راشٹرا سمیتی کے کیشو راؤ شامل تھے ۔
واضح رہے کہ اپنے مطالبات پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پارلیمنٹ میں تعطل کا شکار ہے اور بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ تین دنوں میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے کارروائی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے ۔ جہاں اپوزیشن جماعتیں اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کر رہی ہیں، وہیں حکمران جماعت کانگریس رہنما راہل گاندھی سے لندن میں ہندوستان کے بارے میں ان کے بیانات کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فوجی پلیٹ فارم بنانے میں ہیومن فیکٹر انجینئرنگ کا اہم کردار:جنرل چوہان

Next Post

دو بچوں کے والد کی لاش نوگام میں برآمد‘ اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
قومی خبریں

تکنیکی کارکردگی میں اسمبلیوں کو مکمل مدد دی جائے گی: برلا

2025-07-01
وزیر اعظم مودی ۱۹؍اپریل کو کٹرا میں ریلی سے خطاب کریں گے
قومی خبریں

برکس سربراہی اجلاس میں مودی 2026 کے لیے ہندوستان کی صدارت سنبھالیں گے

2025-07-01
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

مرمو دو روزہ دورے پر اتر پردیش جائیں گی

2025-06-30
قومی خبریں

یاترا خدمت اور لگن کا پہلو ہوتی ہیں: مودی

2025-06-30
قومی خبریں

ہماچل میں بارش سے بچاؤ کاموں میں رکاوٹ

2025-06-30
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھڑگے نے نرسمہا راؤ کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-06-29
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘
قومی خبریں

ہندوستان کے خیالات، فلسفیانہ سوچ اور عالمی نظریہ ہزاروں سالوں سے لازوال ہیں: مودی

2025-06-29
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ریزرویشن مخالف بی جے پی مساوات کو پسند نہیں کرتی: کانگریس

2025-06-29
Next Post
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

دو بچوں کے والد کی لاش نوگام میں برآمد‘ اہل خانہ نے قتل کا لگایا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.