ہفتہ, اپریل 1, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں کشمیر میں خاندانی سیاست کو پروان چڑھانے میں نئی دلی بھی ذمہ دار:بخاری

’اقتدار کیلئے لوگوں کو ناقابل حصول مقاصد اور جذباتی نعروں میں مصروف رکھا گیا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-14
in مقامی خبریں
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مغل باغات اور ٹیولپ گارڈن کے بعد اب سرسوںکے کھیت بھی غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

کشمیری مائیگرنٹ ریلیف ہولڈرز کا جموں میں احتجاج

سرینگر//
اپنی پارٹی کے صدر‘ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ نئی دہلی بھی ماضی میں جموں و کشمیر میں خاندانی سیاست کی حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے جبکہ سیاسی خاندانوں نے اقتدار کے حصول اور اسے دوام بخشنے کیلئے یہاں عوام کو ہمیشہ ناقابل حصول مقاصد اور جذباتی نعروں میں مصروف رکھا۔
بخاری نے یہ باتیں وسطی ضلع گاندربل کے قمریہ میدان میں پارٹی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
ایک موصولہ بیان کے مطابق بخاری نے روایتی سیاسی جماعتوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے جموں کشمیر میں لوگوں کے لیے ناقابل حصول اہداف طے کرکے یہاں تباہی مچادی ہے۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا’’گزشتہ ۷۰ سال سے زائد عرصے کے دوران یہاں سالہاسال تک اقتدار پر قابض رہنے والے سیاسی خاندانوں کی جماعتیں ہمیشہ لوگوں کے جذبات سے کھیلتی رہی ہیں۔انہوں نے کہا ’’ یہ موقعہ پرست سیاستدان اپنے مفادات کے حصول کیلئے اس عرصے کے دوران بار بار اپنا سیاسی بیانیہ بدلتے رہے ہیں۔ شروع میں انہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک خود ساختہ ’محاذِ رائے شماری‘ کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا اور بعد میں ۱۹۷۵ میں اقتدار کی خاطر اسی تحریک کو دفن بھی کر دیا۔ اسکے بعد لوگوں کو ’اٹانومی‘ اور ’سیلف رول‘ جیسے پْر فریب نعروں سے بہلانے کی کوشش کی گئی۔ اس کے بعد ان سیاسی لیڈروں اور جماعتون نے یہ کہنا شروع کردیا کہ وہ دفعہ ۳۷۰؍ اور ۳۵؍ اے کی حفاظت کریں گے۔ اب جبکہ یہ آئینی دفعات ختم ہوچکی ہیں، اب یہی سیاسی جماعتیں عوام کو یہ کہہ کر بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہیں کہ وہ ان دفعات کو واپس دلوائیں گے۔‘‘
بخاری نے پوچھا ’’اگر یہ جماعتیں واقعی مخلص تھیں تو پھر اقتدار کیلئے ’محاذ رائے شماری‘ کو دفن کیوں کیا، اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل ہوجانے کے بعد بھی اٹانومی کے حصول کیلئے کوئی موثر اقدام کیوں نہیں کیا، پارلیمنٹ میں تین نشستوں پر بیٹھنے کے باوجود پانچ اگست ۲۰۱۹ کے واقعات کو روکنے کیلئے کوئی کوشش کیوں نہیں کی، اور نام نہاد اتحاد ’گپکار الائنس‘ قائم کرنے کے باوجود گزشتہ تین سال کے دوران دفعہ ۳۷۰ کو واپس کیوں نہیں لا سکیں؟‘‘
اپنی پارٹی کے بیانیے کو دہراتے ہوئے بخاری نے کہا’’روایتی سیاست دانوں کی طرح ہم منافقانہ سیاست میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔ ہم سرینگر میں ایک بات، جموں میں دوسری اور دلی میں تیسری بات نہیں کرتے ہیں۔ ہمارا موقف اور ہمارے نظریات بدلتے نہیں ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ۱۹۴۷ میں اْس وقت کی لیڈرشپ نے یہ طے کرلیا ہے کہ جموں کشمیر کی تقدیر بھارت کے ساتھ جڑی رہے گی اور ہم اس پر قائم ہیں۔‘‘
اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر نے روایتی سیاسی جماعتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ان جماعتوں نے ناقابل حصول اہداف اور جذباتی نعروں کے نام پر معصوم لوگوں کو سالہا سال تک قربانیاں دینے پر مجبور کیا اور بالآخر ان قربانیوں کو اپنے لئے اقتدار حاصل کرنے اور اقتدار کو قائم و دائم رکھنے کیلئے استعمال کیا۔ ‘‘
میر نے کہا کہ روایتی پارٹیوں اور ان کے لیڈروں کی گمراہ کن سیاست کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو یا تو جیلوں کی نذر ہوگئے یا پھر قبرستانوں میں دفن ہوگئے۔
لوگوں سے آئندہ انتخابات میں اپنے ووٹ کا دانشمندی سے استعمال کرنے کی تلقین کرتے ہوئے میر نے کہا کہ آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ جو لوگ آپ کو برسوں اور دہائیوں سے دھوکہ دے رہے ہیں وہ آپ کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ آپ کو ان نمائندوں کو منتخب کرنا چاہیے جو آپ کے بیچ کے ہوں۔
میر نے لوگوں کو خبردار کیا کہ وہ انتخابات کا بائیکاٹ نہ کریں جیسا کہ وہ ماضی میں کرتے تھے۔ انہوں نے کہا’’بائیکاٹ کی سیاست نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غیر حاضر کے اے ایس افسر معطل ‘تحقیقات شروع

Next Post

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مغل باغات اور ٹیولپ گارڈن کے بعد اب سرسوںکے کھیت بھی غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز
مقامی خبریں

مغل باغات اور ٹیولپ گارڈن کے بعد اب سرسوںکے کھیت بھی غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

2023-04-01
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج
مقامی خبریں

کشمیری مائیگرنٹ ریلیف ہولڈرز کا جموں میں احتجاج

2023-04-01
آئندہ کچھ دنوں میں وادی کے کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی
مقامی خبریں

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف و باراں کا امکان

2023-04-01
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
مقامی خبریں

حج۲۰۲۳:جموں کشمیر سے دس ہزار عازمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا

2023-04-01
۲۲؍اکتوبر سے روز گار میلہ ‘۱۰ لاکھ نوکریاں فراہم ہوں گی
مقامی خبریں

مودی کیخلاف قابل اعتراض پوسٹر ‘ گجرات میں ۸ گرفتار

2023-04-01
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
مقامی خبریں

یوٹیوبر صحافی پر حملے میں ملوث دو ہابرڈ ملی ٹینٹ گرفتار:پولیس

2023-04-01
وادی میں۲۰۲۱سے اب تک۳۶۵خود کشیوں کے واقعات‘۱۲۷ لوگ از جان ہو ئے
مقامی خبریں

پلوامہ میں کمسن لڑکی کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

2023-04-01
وادی میں مہا اشٹمی انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی
مقامی خبریں

وادی میں مہا اشٹمی انتہائی جوش و خروش سے منائی گئی

2023-03-30
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان

وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.