بدھ, مارچ 29, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہمسایہ ملک کے سیاستدان

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دین اور مسجد

ماہ صیام:’کمانے‘ کا مہینہ

کیا بات ہے اس ملک کی … اللہ میاں کی قسم اس ملک کو سمجھنا ہماری سمجھ سے باہر ہے‘ہمارے بس میں نہیں ہے ۔اور اس لئے نہیں ہے کہ بات اس ملک کے سیاستدانوں کی ہے۔ مودی جی … اپنے مودی جی مٹی کو ہاتھ لگاتے ہیں اور … اور وہ سونا بن جاتی ہے اور… اور پاکستان کے سیاستدان اگر سونے کو بھی چھولیں تو… تو وہ مٹی بن جائے … اس ملک کے سیاستدانوں کی اسی ادا … اسی ’خوبی ‘نے اس ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے اور… اور سو فیصد کردیا ہے ۔اس حد تک کیا کہ اس ملک کے ایک سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین ‘ آصف زرداری اپنی قوم کو یہ نوید سناتے ہیں کہ اگر پاکستان دیوالیہ بھی ہو جائیگا تو… تو پاکستانیوں کیلئے دنیا ختم نہیں ہو گی … بالکل بھی نہیںہو گی…یعنی یہ کوئی مسئلہ ہی نہیں کہ اگر ملک دیوالیہ ہو جائیگا اور… اور جب ملک دیوالیہ ہو جائیگا اس سے عام لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا تو… تو کوئی مسئلہ نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیںہے کہ زرداری صاحب نے اتنا کمایا ہے کہ ان کی ساتھ پیڑیاں بھی بیٹھ کر کھائیں تب بھی ان کے خزانے میں کوئی کمی نہیں ہو گی … ٹھہرئے بات صرف زرداری صاحب کی نہیں ہے… بلکہ مریم نواز کی بھی ہے … عمران خان کی بھی ہے… عمران خان فوج کے سابق جنرل‘جاوید قمر باجوہ کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہیں اور مریم نواز لیفٹیننٹ جنرل حمید فیض کے کورٹ مارشل کی مانگ کررہی ہیں‘ حمایت کررہی ہیں… بات یہیں پر ختم نہیں ہو تی ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ…کہ اگر مریم نواز اور عمران خان فوج کے ہاتھ دھوکرپیچھے پڑے ہیں تو…تو کچھ اس ملک کی عدلیہ پر حملہ کررہے ہیں… اور اس لئے کررہے ہیں جس طرح پاکستانی سیاستدانوں کا خیال ہے کہ فوج ان کے حریفوں کی پشت پر ہے‘ ان کی حمایت کرتی ہے… اسی طرح ان کا یہ بھی جاننا اور ماننا ہے کہ ملک کی عدلیہ بھی غیر جانبدار نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیںہے… یعنی اس ملک کی معیشت کا بیڑا غرق ہو گیا ہے ‘ مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ‘فوج اور عدلیہ غیر جانبدار نہیں ہے ‘اس ملک کے حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں ‘ آئی ایم ایف اس وقت فیصلہ کررہا ہے کہ پاکستان میں جس چیز کی قیمت بڑھانے کی ہے اور… اور کس کی گھٹانی ہے… پھر بھی… پھر بھی اس ملک کے سیاستدان ہیں جو ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے ‘ ان پر ہی سیاست کررہے ہیں اور… اور اس لئے کررہے ہیں کیونکہ اس ملک کے سیاستدان ہیں ہی ایسے۔ ہے نا؟

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں 30 منٹ تک روئی، مشیل اوباما

Next Post

اپوزیشن اتحاد کی راہ میں حائل نظریات

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دین اور مسجد

2023-03-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ماہ صیام:’کمانے‘ کا مہینہ

2023-03-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

صبر…بس تھوڑ اصبرکرنا سیکھ لیجئے

2023-03-26
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

2023-03-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

2023-03-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور جی ۲۰ اجلاس

2023-03-22
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

تینوں دکانیں بند !

2023-03-21
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کانگریس کے سایہ سے بھی دور

2023-03-19
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اپوزیشن اتحاد کی راہ میں حائل نظریات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.