نیویارک// یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی اے) اور امریکی اوپن نے کہا ہے کہ سربیا کے لیجنڈ نوواک جوکووچ کو کورونا وائرس کی ویکسین کا ٹیکہ لگوائے بغیر ٹینس کھیلنے کے لیے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔
یو ایس اوپن نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا، “نوواک جوکووچ ہمارے کھیل کے عظیم چیمپئنز میں سے ایک ہیں۔ یو ایس ٹی اے اور یو ایس اوپن کو امید ہے کہ نوواک کی ملک میں داخلے کی درخواست قبول کر لی جائے گی اور شائقین انہیں انڈین ویلز اور میامی میں دیکھ سکیں گے۔”
واضح رہے کہ امریکی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق کوئی بھی شخص کووڈ ویکسین حاصل کیے بغیر ملک میں داخل نہیں ہو سکتا۔ جوکووچ اس اصول کی وجہ سے گزشتہ سال یو ایس اوپن میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
جوکووچ نے 6 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین ویلز اوپن اور 19 مارچ سے شروع ہونے والے میامی اوپن میں کھیلنے کے لیے امریکہ میں داخلے کی درخواست کی ہے۔ امریکہ میں کووڈ کے رہنما خطوط مئی سے پہلے تبدیل ہونے کا امکان نہیں ہے، حالانکہ جوکووچ نے کہا ہے کہ انہوں نے ‘خصوصی اجازت’ حاصل کرنے کے لیے ضروری دستاویزات جمع کرادیئے ہیں۔
انڈین ویلز ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ٹومی ہاس نے جنوری میں کہا تھا کہ اگر جوکووچ کو اس سال مقابلہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تو یہ "توہین” ہو گی کیونکہ وہ گزشتہ سال بھی یو ایس اوپن سے محروم رہے تھے۔