جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرحد پار سے دہشت گردی عالمی چیلنج بن گئی ہے :برلا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-03
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

نئی دہلی //
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی)، نئی دہلی کے۶۳ویں کورس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے ہمیشہ قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
برلا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان آج عالمی ترقی ، خوشحالی، امن اور استحکام میں اہم رول ادا کر رہا ہے ۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی سلامتی کا منظرنامہ تیزی سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے ، سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر جنگ، منشیات، اسلحہ ، منی لانڈرنگ جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید ٹکنالوجی کے ذریعے دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ میں آکر وہ قانون سازوں کے طریقہ کار سے واقف ہوں گے ۔
لوک سبھااسپیکر نے کہا کہ ہندوستان کی جنگ لڑنے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے اور ہمارے پاس فوجی حکمت عملی کی شاندار وراثت ہے ۔ چانکیہ کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ جنگ کے اصول، سفارت کاری اور مستقبل کی جو حکمت عملی وغیرہ ان کے ذریعہ سکھائی گئی ہے ، وہ آج بھی سفارتی تعلقات کی پہچان ہیں۔
ہندوستان کے دفاعی شعبے میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ایک مضبوط ہندوستان کے لیے ایک مضبوط فوج بنانے کے لیے ہم نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے دفاع کو خود کفیل بنانے کی پہل کرتے ہوئے ایک مضبوط فوجی بنیاد رکھی ہے ۔
برلا نے کہا کہ دفاعی صنعتی راہداریوں کے قیام سے لے کر مینوفیکچرنگ سسٹم کے لیے سپلائی چین بنانے تک ، درآمدات پر انحصار کم کرنے سے لے کر دفاعی برآمدات بڑھانے تک اور زیادہ بجٹ مختص کرنے سے لے کر ’میک ان انڈیا‘کے ذریعے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے تک، ہندوستان نے ہر سطح پر تیزیرفتار ترقی کی ہے اور دفاعی افواج کے درمیان ایک اہم کڑی کے طور پر کام کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا تائیوان کو ایف 16طیاروں کے میزائل سمیت کروڑوں ڈالرکا اسلحہ فروخت کرےگا

Next Post

مجھے لگا راہل گاندھی کہیں لاہور اور کراچی نہ جائیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

مجھے لگا راہل گاندھی کہیں لاہور اور کراچی نہ جائیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.