نئی دہلی//مرکزی وزیر صحت وخاندانی فلاح و بہبود منسکھ منڈاویہ نے بدھ کو ارب پتی امریکی تاجر بل گیٹس سے ملاقات کی۔
صحت و خاندانی فلاح و بہبود کی مرکزی وزارت نے یہاں کہا کہ میٹنگ کے دوران مسٹر گیٹس نے کورونا وبا کے لیے کیے گئے انتظامات کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر صحت نے انہیں ‘نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر’ اور ‘نیشنل پبلک ہیلتھ آبزرویٹری’ وار روم دکھایا، جو کووڈ کے دوران بنایا گیا تھا۔ اس کے ذریعے کووڈ کیسز کا پتہ لگایا گیا اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ صحت کی بھی نگرانی کی گئی۔۔