ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

منیش سیسودیا کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی، درخواست ضمانت خارج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-01
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے آبکاری پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کی رٹ پٹیشن کو منگل کو خارج کر دیا۔
چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی ایس نرسمہا کی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سیسودیا کی عرضی پر غور کرنے سے انکار کردیا۔
عرضی مسترد کرتے ہوئے بنچ نے کہا، "اس سے بہت ہی غلط نظیر قائم ہوگی ۔ صرف اس لیے کہ دہلی میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ہم سے رابطہ کیا گیا۔”
بنچ کی صدارت کرتے ہوئے جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ عرضی گزار دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرسکتے ہیں۔
سینئر وکیل اے ایم سنگھوی نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ عدالت عظمیٰ نے پہلے صحافیوں ارنب گوسوامی اور ونود دوا کے معاملے میں مداخلت کی تھی۔
اس پر جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ ارنب گوسوامی کا معاملہ بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ میں آیا تھا۔ ونود دوا کے معاملے میں حقائق اور حالات بالکل مختلف تھے ۔ کووڈ-19 کے دوران، عدالت نے مسٹر دوا کے معاملے میں مداخلت کی تھی۔
دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے پیر کے روز مسٹر سیسودیا کو 4 مارچ تک مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) کی تحویل میں بھیج دیا تھا۔ دہلی کی 2021-2022 کی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات میں مسٹر سیسودیا نے اپنی گرفتاری اور پانچ دن کی سی بی آئی حراست کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
منگل کی صبح جسٹس چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ‘خصوصی تذکرہ’ کے دوران سینئر وکیل سنگھوی نے مسٹر سیسودیا کی عرضی پر فوری سماعت کی استدعا کی۔ فوری سماعت کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ وہ تقریباً 3:50 بجے سماعت کرے گی۔
دہلی کے راؤز ایونیو میں ایم کے ناگپال کی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد مسٹر سیسودیا کو، سی بی آئی کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
عام آدمی پارٹی لیڈر سیسودیا کی تحویل کے لیے سی بی آئی کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے 4 مارچ کو دوپہر 2 بجے ملزم کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کانگریس نے پارلیمنٹ سے سڑک تک عوام کی آواز بن کر اپوزیشن کی ذمہ داری ادا کی‘

Next Post

ہندوستان ٹیکنالوجی کی طاقت سے شہریوں کو بااختیار بنا رہا ہے : مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
وزیراعظم مودی نے ملک بھر میں کووڈ کی صورتحال اور ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیا

ہندوستان ٹیکنالوجی کی طاقت سے شہریوں کو بااختیار بنا رہا ہے : مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.