ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

پہلے ملک چلانا تو سیکھ لو…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-21
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو کیاپاکستان ایک ملک نہیں ہے ؟ یقینا پاکستان ایک ملک ہے اور دنیا کے نقشے پر بھی یہ ایک ملک کی حیثیت سے موجود ہے …اس لئے ہم اس کے ملک ہونے سے انکار نہیں کر سکتے ہیں… ہم انکاری نہیں ہو سکتے ہیں… لیکن… لیکن مسئلہ پاکستان کا ملک ہونے یا نہ ہونے کا نہیں ہے… جناب ساری دنیا اس بات کی گواہی دے گی کہ … کہ پاکستان حقیقت میں ایک ملک کی حیثیت سے دنیا میں موجود ہے … لیکن … لیکن کیا پاکستان ایک ملک … ایک آزاد اور خود مختار ملک کی طرح بر تاؤ کررہا ہے تو… تو صاحب جواب نہیں ہے اور… اور یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں … بلکہ آئی ایم ایف کہہ رہا ہے … یہ آئی ایم ایف ہے جس نے پاکستان کو ایک ملک کی طرح بر تاؤ کرنے کو کہا ہے ‘ ملک کو ایک ملک کی طرح چلانے کو کہا ہے ‘ ایسا مشورہ دیا ہے اور… اور اس لئے دیا ہے کیونکہ اس ملک کی حالت خراب ہے… مالی حالت بہت زیادہ خراب ہے اور… اور اس کا اعتراف اس ملک کے وزیر دفاع‘خواجہ آصف نے غیر مبہم الفاط میں یہ کہہ کرکیا کہ ہم ایک ایسے ملک میں رہ رہے ہیں جو دیوالیہ ہو چکا ہے … اس سے بڑاثبوت اور کیا ہو سکتا ہے کہ ہمسایہ ملک واقعی میں دیوالہ ہو چکا ہے اور… اور اسی بات کو ذہن میں رکھتے ہو ئے آئی ایم ایف نے اس ملک کو ملک کی طرح چلانے کی بات کی ہے … جہاں امیروں سے ٹیکس لیا جائے اور غریبوں کو رعایت دی جا ئے ‘ سبسڈی دی جائے … یقینا ایسا ہی ہو تا ہے… ہر ایک ملک میں امیروں سے ٹیکس لیا جاتا ہے اور غریبوں کو سبسڈی کی دی جاتی ہے …لیکن ہمسایہ ملک میں نہیں کہ… کہ وہاں گنگا الٹی بہتی ہے… وہاں غریبوں سے ٹیکس لیا جاتا ہے… امیروں کو سبسڈی فراہم کی جا تی ہے… انہیں ٹیکس دینے سے بچانے کیلئے حکومتیں نئی نئی اسکیمیں متعارف کرتی رہتی ہیں … جس کا نتیجہ یہ ہوا … کہ … کہ اس ملک کے لوگوں ‘ غریب لوگوں کا جینا دو بھر ہوگیا ہے ‘ وہ دو وقت کی روٹی کے حصول میں محو جد و جہد ہیں… انہیں یہ دو وقت کی روٹی جٹاپانا سب سے مشکل کام لگ رہا ہے اور… اور اس لئے لگ رہا ہے کیونکہ پاکستان میںمہنگائی ساتویں آسمان سے باتیں کررہی ہیں …اور ہاں امراء کی دولت بھی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایس آئی او کی جانب سے ترال میں چھاپے ماری ، قابل اعتراض مواد ضبط :ترجمان

Next Post

محبوبہ جی کا عمرانی طرز کا یوٹرن

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

محبوبہ جی کا عمرانی طرز کا یوٹرن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.