سنچیون// ہندوستان کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور کدمبی سری کانت ہفتہ کو یہاں اپنے اپنے سیمی فائل میچ میں شکست کے ساتھ کوریا اوپن بیڈمنٹن چمپئن شپ میں ہندوستانی چیلنج ہوگیا۔
دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی سندھو کو 48 منٹ تک جاری رہنے والے خواتین کے سنگلز مقابلے میں مقامی کھلاڑی این سیونگ سے سیدھے گیمز میں 14-21، 17-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں سری کانت کو ایشیائی کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی سے 50 منٹ کے مقابلے میں 19-21، 16-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ کوریائی کھلاڑی کی سندھو پر لگاتار چوتھی جیت ہے۔ اس جیت کے ساتھ اس نے سندھو کے خلاف اپنا ریکارڈ 4-0 بنا لیا۔ دونوں کھلاڑی آخری بار بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور فائنلز 2021 میں ایک دوسرے سے مقابلہ کیا تھا، جہاں سیونگ نے سندھو کو شکست دی تھی۔
کوریائی کھلاڑی ابتدائی کھیل میں بہت پراعتماد نظر آئے، کیونکہ انہوں نے باآسانی کھیل کے شروع میں پہلا پوائنٹ حاصل کیا اور 3-0 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد اس نے 32 شاٹ والی ریلی میں دو مکمل اسٹریچ سیو کے ساتھ 7-1 کی برتری حاصل کی۔ اگرچہ سندھو نے سیدھے تین پوائنٹ حاصل کیے لیکن سیونگ نے سندھو کو دوبارہ رفتار حاصل نہیں کرنے دی اور 11-6 پر پانچ پوائنٹ کی برتری حاصل کرنے کے لیے وقفہ لیا۔
سیونگ نے سندھو کے خلاف مختلف شاٹس کا استعمال کیا۔ اس کے بعد سندھو کے دو لانگ شاٹس نے سات پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔ طویل ریلیوں کے بعد سندھو کو دو پوائنٹس ملے لیکن سیونگ نے 16-10 کی برتری حاصل کی۔ جب بھی سندھو نے رفتار کو اپنی طرف منتقل کرنے کی کوشش کی سیونگ نے اس پر بریک لگا دی۔