ہفتہ, مارچ 25, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بھروسہ…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-02-19
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

یقینا جتنے منہ ہوتے ہیں اتنی ہی باتیںبھی ہو تی ہیں اور… اور سو فیصد ہو تی ہیں…لیکن اس ایک معاملے پر جتنے بھی منہ ہیں… سرکاری منہ ہیں‘ وہ سارے منہ ایک ہی بات کررہے ہیں… انسداد تجاوزات مہم کے حوالے سے صرف ایک بات کہہ رہے ہیں۔یہ ایک بات کہ غریبوں سے چھیڑا نہیں جائیگا… انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا ‘ ان سے زمین چھین لی جائیگی ا ور نہ سر پرسے چھت ۔یہ بات سرکاری منہ سے جموں میں بھی نکل رہی ہے اور سرینگر میں بھی … اس بات میں کوئی تضاد ‘کوئی ابہام نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ جمعرات کو سرینگر ضلع کے ڈی سی نے کہا گیا کہ ایل جی صاحب کی عین ہدایات کے مطابق غریبوں کے ساتھ چھیڑا نہیں جائیگا اور… اور جمعہ کو یہی الفاظ اپنے صوبائی کمشنر نے بھی دہرائے … اور سو فیصد دہرائے ۔لیکن صاحب… پھر بھی ‘ جی ہاں پھر بھی سر کار پر کوئی بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہے… لوگوں کو سرکار کی نیت پر شک ہے … یہ بھروسہ جموں میں کوئی کرنے کو تیار ہے اور نہ سرینگر میں … یہ شک … سرکار کی نیت پر شک جموں میں بھی ہے اور سرینگر میں بھی ہے… اس کے باجود ہے کہ سرکار بار بار یقینا دلا رہی ہے کہ ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہے… لیکن… لیکن صاحب کوئی سرکار پر یقین کرنے کوہی تیار نہیں ہے اور… او ر بالکل بھی نہیں ہے ۔کیوں نہیں ہے‘ یہ بات ہماری اس نا سمجھ ‘سمجھ میں نہیں آ رہی ہے اور… اور بالکل بھی نہیں آ رہی ہے ۔ ہم خودکو سمجھانے کی لاکھ کوشش کررہے ہیں کہ بھئی اگر کسی نے سرکار ی زمین پر قبضہ کیا ہے … اور سرکار اس زمین پرقبضہ ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہے تو… تو اس میں برا ہی کیا ہے… کہ … کہ اسلام میں بھی تو صاحب اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے… وہاں بھی تو بالکل واضح ہے کہ جو چیز آپ کی نہیں ہے ‘ وہ چیز آپ کی نہیں ہے ‘ وہ چیز آپ کی نہیں ہو سکتی ہے اور… اور بس ۔ لیکن… لیکن پھر بھی ہم یہ نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ لوگ … جموں اور سرینگر کے لوگ سرکار کی یقین دہانیوں پر یقین کرنے کو تیار کیوں نہیں ہیں …اور صاحب جب ایسی بات ہو تو…تو ہم اور آپ سے زیادہ سرکار کوپریشان ہونے کی ضرورت ہے کہ… کہ آخر لوگ اس کی باتوں ‘ اس کی یقین دہانیوں پر بھروسہ کرنے کیلئے تیار کیوں نہیں ہیں۔ ہے نا؟

 

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر ‘شمال مشرق شورش اور بائیں بازو کی انتہاپسندی سے ہونے تشدد میں80فیصد کمی آئی:شاہ

Next Post

کشمیر، جرائم اور منشیات کی آماجگاہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

2023-03-25
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

بے چارے چاند کو بھی کنفیوژن

2023-03-24
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی پروجیکٹ اور جی ۲۰ اجلاس

2023-03-22
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

تینوں دکانیں بند !

2023-03-21
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کانگریس کے سایہ سے بھی دور

2023-03-19
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

نئی صف بندی

2023-03-18
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

جاہل کو آئینہ دکھانے کی حماقت

2023-03-17
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ایم ڈی صاحب !سمارٹ میٹر تو…

2023-03-16
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر، جرائم اور منشیات کی آماجگاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.